Delhi-NCR

جمیعۃ العلماء پوجا کالونی کا اصلاح معاشرہ اجلاس کا دوسرا پروگرام کا انعقاد

جمیعۃ العلماء حلقہ پوجا کالونی کا اصلاح معاشرہ بارہ روزہ اجلاس کا دوسرا پروگرام کا انعقاد
جمیعۃ العلماء حلقہ پوجا کالونی کا اصلاح معاشرہ بارہ روزہ اجلاس کا دوسرا پروگرام آج صحابۃالرسول مسجد پوجا کالونی، لونی غازی آباد میں بعد نماز عشاء منعقد ہوا۔پروگرام کی صدارت مفتی مصطفی قاسمی صدر جمیعتہ العلماء حلقہ پوجا کالونی امام وخطیب سکینہ جامع مسجد خوشحال پارک نے کی۔مفتی فرقان صاحب نائب صدر جمیعتہ العلماء شہر لونی کا تفصیلی خطاب ہوا جس میں نکاح میں ہونے والی خرافات کو ختم کرنے اور نکاح کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔ مولانا نیمزید دینی باتیں عوام کے سامنے رکھا۔قرآن اور حدیث کی روشنی میں مزیدعلماء کرام نے خطاب کیا۔علماء کے بیان کا مقصد معاشرہ کسی بھی طریقے سے بہتر بنایا جائے اور بہتر اور اچھا تبھی ہوگا جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔ پروگرام میں علماء اور ائمہ اورعوام کی کثیر تعداد کی موجود تھی ساتھ ہی ساتھ علاقے کے جمیعتہ کے ذمہ داروں نے شرکت کی جس میں مولانا محمد نزاکت قاسمی نائب صدر جمیعتہ العلماء شہرلونی مفتی فہیم الدین رحمانی نائب سکریٹری جمیعتہ العلماء شہر لونی مفتی ریحان قاسمی نائب سکریٹری حلقہ پوجا کالونی امام خطیب مینارہ مسجد قاری رحمت اللہ نائب سکریٹری حلقہ اشوک وہار لونی مفتی مختار امام انوری مسجد حافظ محمد شاہد رکن عاملہ جمیعۃ العلماء شہر لونی قاری معراج امام ستارہ مسجد مولانا عبد الاحد امام بیگم مسجد اور دیگر علماء نے شرکت کی کنوینر مولانا محمد عامر قاسمی جنرل سکریٹری جمیعتہ العلماء حلقہ پوجا کالونی امام وخطیب صحابۃالرسول مسجد پوجا کالونی پیش پیش رہے۔

Related posts

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

Awam Express News

ملک کے شہری ‘ووکل فار لوکل’ مقامی مصنوعات کے حمایتی بنیں۔ مودی

Awam Express News

’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ ‘‘ سوچھتا مہم  نے  نئی تاریخ  رقم کی

Awam Express News