Delhi-NCR

اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت

) دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
ہفتہ کو اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کے زیر اہتمام ‘جیون ودیا شیویر’ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے کہا کہ جیون ودیا شیویر کے اگلے پانچ دن بہت اہم ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم میں بہت اچھی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس میں اب بھی بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ ہمیں اسکولوں میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی کیونکہ چھوٹی خامیاں ہی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ 28 جنوری سے یکم فروری تک چلنے والے اس پانچ روزہ کیمپ میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کے 4000 اساتذہ حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیمپ کیوں لگایا جا رہا ہے؟ اس کی ہمارے اساتذہ یعنی ہمارے محکمہ تعلیم کو کیا ضرورت ہے؟ ہمیں اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بچوں میں کچھ پیشہ ورانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انسان کی حیثیت سے ان میں جو صلاحیتیں ہونی چاہئیں وہ بھی پیدا ہوں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے اداروں سے بہترین پیشہ ور افراد تیار کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی محنت کی وجہ سے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بچے آئی آئی ٹی میں جارہے ہیں ڈاکٹر بن رہے ہیں۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ تعلیم میں اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ جس لگن کے ساتھ ہم پیشہ ور ہونے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ اسی طرح ہم اس کے ایک بہتر انسان ہونے کی گارنٹی لیں۔ یہ کیمپ ہمارے اساتذہ کو اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں مدد دے گا۔

Related posts

جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل کریں گے جدوجہد: کھڑگے

Awam Express News

ریلائنس فاؤنڈیشن نے اوڈیشہ ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے 10 نکاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا

Awam Express News

طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی کو حکیم اجمل خاں ڈیمڈ یونانی یونیورسٹی کا قیام ہماری تحریک کا بنیادی مقصد: پروفیسر مشتاق احمد

Awam Express News