Delhi-NCR

ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں:راہل گاندھی

لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ر دعمل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ٹوئٹ کے ذریعہ پہلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’میں ہندوستان کی آواز کے لیے لڑ رہا ہوں۔ میں ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔‘‘واضح رہے کہ کیرالہ کی وائناڈ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کر رہے راہل گاندھی کو جمعرات کو سورت کی ایک عدالت نے 2019 کے ہتک عزتی کے ایک معاملہ میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے 24 گھنٹے بعد یعنی آج راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کر دی گئی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کی نااہلی سے متعلق حکم 23 مارچ سے اثرانداز ہوگا۔نوٹیفکیشن میں جانکاری دی گئی ہے کہ انھیں (راہل گاندھی کو) آئین کی دفعہ 102(1) اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 8 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کی خبر عام ہونے کے بعد کانگریس نے پریس کانفرنس کر کہا کہ راہل گاندھی نے لگاتار دلائل کی بنیاد پر کھل کر بات کی ہے اور اسی کا نتیجہ وہ بھگت رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی بے خوف ہو کر ہر ایشو پر بولتے رہے ہیں، انھوں نے سماجی، معاشی، سیاسی ایشوز پر کھل کر بولا ہے۔ اسی کا نتیجہ وہ بھگت رہے ہیں۔

Related posts

مرکزی وزیر پیوشگوئل نے شنائیڈر الیکٹرک کے سی ای او سے ریاض میں ملاقات کی

Awam Express News

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی حج پرواز کی روانگی

Awam Express News

ہمیں ملک و ملت کا مددگار بن نا ہے ،مولانا حکیم الدین قاسمی

Awam Express News