International Iran

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران میں احتجاجی مظاہرے

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد آج بروز  اتوار ایران بھر میں احتجاجی  مظاہرے نکلے ہیں۔

ایران کے سرکاری  ٹیلی ویژن نے”اسلامی انقلاب کے رہنما شہادت پا گئے” کے الفاظ سے امریکی‑اسرائیلی حملوں میں خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔حکومت نے چالیس روزہ قومی سوگ کا اور سات روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا  ہے۔خامنہ ای کی موت کی خبر کے ردِعمل میں ایک بڑے  عوامی ہجوم نے ایران کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مظاہرین، اپنے غم کا اظہار کرنے کے لئے، ہاتھوں میں  ایرانی پرچم لئے شہری  مراکز میں جمع ہوئے ۔تہران میں سینکڑوں افراد انقلاب اسکوائر میں جمع ہوئے اور امریکی اور اسرائیلی اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔مقدس شہر قم میں حملوں کی مذمت  کے لئے سینکڑوں افراد حضرت معصومہ کے مزار پر جمع ہوئے ۔ایران کے سب سے معزز مذہبی مقامات میں سے ‘مشہد’ میں سوگواروں نے امام رضا کے مزار کے گنبد پر سیاہ جھنڈا ڈال کر علامتی دکھ کا اظہار کیا۔مزار کے اطراف میں کئی لوگ آنسو بہاتے بھی دیکھے گئے۔

خامنہ ای کے خاندان کے افراد ہلاک

ایرانی عہدیداروں نے تسلیم کیا ہے  کہ ہفتے کی صبح کئے گئے حملے میں  خامنہ ای کوتہران میں  ان کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے زیر زمین چھپے ہوئے ہونے سے متعلقہ دعووں کے بالکل برعکس حملے کے وقت وہ  اپنے فراِض کی ادائیگی میں مصروف  تھے اور  عوام کے درمیان تھے۔ ان کی موت  ان کی عمر بھر کی عوامی قیادت کی عکاس ہے۔ایرانی ذرائع نے کہا ہے  کہ خامنہ ای کے خاندان کے کئی افراد، جن میں ان کی بیٹی، داماد، پوتا اور بہو شامل ہیں، حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔حملوں کے نتیجے میں وسیع شہری جانی نقصان بھی ہوا، ایرانی ریڈ کریسنٹ نے حملوں میں 201 اموات اور 747 زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔ایرانی حکام نے 40 روزہ قومی سوگ اور سات روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا۔

Related posts

کینیڈا اور ہندوستان نے تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کیا

Awam Express News

ترکیہ سیاحتی میدان میں دنیا کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

Awam Express News

ہندوستان کی حمایت کے سبب سری لنکا اقتصادی بحران سے بچ گیا تھا۔ صدر وکرماسنگھے

Awam Express News