International

جیوترادتیہ ایم سندھیا اسپین کے شہر بارسیلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں بھارت کی قیادت کریں گے

نئی دہلی ۔ یکم مارچ۔ ایم این این۔مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا  موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2026 میں بھارت کی نمائندگی کریں گے، جس کا اہتمام اسپین کے شہر  بارسیلونا میں 2مارچ سے 5 مارچ 2026 تک ہو رہاہے۔ یہ کانگریس دنیا کا وسیع ترین اور ازحد بااثر تکنالوجی اور ٹیلی مواصلاتی اجتماع ہے۔دورے کے دوران، مرکزی وزیر ایم ڈبلیو سی 2026 میں بھارت پویلین کا افتتاح کریں گے، جو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ٹیلی کام مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو ظاہر کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وہ انڈیا کے فلیگ شپ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم کو اجاگر کرتے ہوئے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2026 کے پردے کی رونمائی بھی کریں گے۔مرکزی وزیر اہم اسٹیج سیشن بعنوان ’بلٹ فار واٹ از نیکسٹ‘  پر جی ایس ایم اے وزارتی پروگرام کے دوران ایک خطاب کریں گے، جہاں عالمی قائدین مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور ابھرتے ہوئے تکنالوجی فریم ورکس کے بارے میں غور و خوض کریں گے۔ موصوف  جی ایس ایم اے وزارتی اسٹیج پر ’’لاگت کی رکاوٹ کو دور کرنے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیشن  کے دوران اختتامی کلیدی خطاب کریں گے، اور دنیا کے لیے قابل استطاعت، مبنی بر شمولیت اور توسیع پذیر ڈیجیٹل کنکٹیویٹی ماڈلوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔اپنی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر، جناب سندھیا ہندوستان کے زیر اہتمام سی ای او ڈنر کے دران عالمی سی ای اوز سے بات چیت کریں گے، اور باہمی تعاون پر مبنی اختراعات اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کریں گے۔مرکزی وزیر معروف عالمی اور بھارتی کمپنیوں کے بوتھ وزٹ اور ٹیکنالوجی کے مظاہروں پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔اس کے علاوہ، مرکزی وزیر ٹی 31600-ڈی3 ہائپر اسکیل ایبل ڈی سی آئی پلیٹ فارم کے آغاز کے لیے تیجس نیٹ ورکس کے بوتھ کا دورہ کریں گے، جو کہ ہندوستان کی جدید ٹیلی کام مصنوعات کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔جناب سندھیا ٹیلی مواصلات شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی باہمی میٹنگیں بھی کریں گے تاکہ عالمگیر بامعنی کنیکٹیویٹی اور لچکدار مواصلاتی ڈھانچے میں تعاون کو تلاش کیا جا سکے۔ایم ڈبلیو سی 2026 میں وزیر کی شرکت ڈیجیٹل اور موبائل ماحولیاتی نظام میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو واضح کرتی ہے۔ حکومتوں، صنعت کے رہنماؤں اور تکنالوجی کے اختراع کاروں کے ساتھ اسٹریٹجک مصروفیات کے ذریعے، اس دورے کا مقصد بین الاقوامی شراکت داری کو گہرا کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور دنیا بھر میں محفوظ، جامع اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل نیٹ ورکس کی تشکیل میں ہندوستان کے کردار کو مضبوط کرنا ہے۔

Related posts

بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

سی ایم جی کے پریمیم پروگرامز کی روس میں اسکریننگ کا آغاز

Awam Express News

PoK بھارت کا حصہ ہے یہ رضاکارانہ طور پر ہمارے مرکزی دھارے میں واپس آئے گا۔راجناتھ سنگھ

Awam Express News