International

نیپال کے آرمی چیف نے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی

 فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
نئی دلی۔12؍ دسمبر۔ ایم این این۔نیپال کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشوک راج سِگدل نے 12 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ رکشا منتری نے دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں تربیت، باقاعدہ مشقیں، ورکشاپس اور سیمیناروں سمیت نیپالی فوج کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دفاعی ساز و سامان اور اسٹورز کی فراہمی بھی شامل ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی مضبوط باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پر بھی گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قریبی پڑوسیوں کے طور پر، ہندوستان اور نیپال باہمی خدشات کے بہت سے مسائل پر ایک جیسے نقطہ ہائے نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے ‘پڑوسی پہلے کی پالیسی’کے مطابق اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ہندوستان کے ارادے کا اعادہ کیا۔رکشا منتری نے نیپال کے آرمی چیف کو ہندوستانی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ جنرل اشوک راج سِگدل بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

Related posts

ہندوستان کی حمایت کے سبب سری لنکا اقتصادی بحران سے بچ گیا تھا۔ صدر وکرماسنگھے

Awam Express News

جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر وزیر اعظم کی جرمنی کے چانسلر سے ملاقات

Awam Express News

غزہ کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی بمباری جاری

Awam Express News