China

ایران سے 3000 سے زائد چینی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ

2 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اس وقت ایران میں سیکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے، اور دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک میں چین کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے سیکیورٹی سے متعلق معلومات اور اپنے شہریوں کے لئے انخلاء کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ایران میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے چین کے  اقدامات کیا ہیں؟

سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ کے وقت کے مطابق 2 مارچ تک 3000 سے زائد چینی شہریوں کو ایران سے نکالا جا چکا ہے۔ ایران کے آس پاس کے ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے چینی شہریوں کی مدد کے لیے ورکنگ گروپس کو سرحدی گزرگاہوں پر بھیجا ہے۔

اس کے علاوہ چینی ترجمان نے بتایا کہ تہران میں ایک چینی شہری حال ہی میں  ہونے والے حملے میں پھنسا اور اپنی جان گنوا بیٹھا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Related posts

چین کے پندرہویں نیشنل گیمز اختتام پذیر

Awam Express News

شی جن پھنگ چین کی نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور گیمز کا افتتاح کریں گے

Awam Express News

این پی سی اور سی پی پی سی سی کے مارچ میں منعقدہ اجلاسوں میں انٹرویو کے لئے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا خیر مقدم

Awam Express News