Delhi-NCR International Oman

وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر اظہارخیال کیا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے پائیدار سفارتی مصروفیت ضروری ہے۔وزیر اعظم نے بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی بھی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق سے بات کی اور مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے مستقل سفارتی رابطہ کاری ضروری ہے۔ بھارتی برادری کے لیے عمان کی مسلسل حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

@SultanHaithamb1‘‘

****

 (ش ح –ا ب ن)

Related posts

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے

Awam Express News

ہندوستان اور بھوٹان نے سرحد پار اور رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا

Awam Express News

وزیر اعظم کا بہار کے ضلع لکھی سرائے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے امدادی رقم کا اعلان

Awam Express News