National

مترکال بجٹ میں… نہ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کوئی ویژن ہے اور نہ ہی مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز بجٹ 2023 پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈران لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ عام انتخاب سے قبل یہ موجودہ حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ ایک طرف جہاں بجٹ کو برسراقتدار طبقہ ’امرت کال کی مضبوط بنیاد رکھنے والا‘ بتایا ہے، تو وہیں دوسری طرف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسے ’متر کال کا بجٹ‘ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’متر کال بجٹ میں… نہ تو ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کوئی ویژن ہے اور نہ ہی مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ نابرابری کو دور کرنے کا کوئی ارادہ بھی بجٹ میں نہیں ہے۔‘‘راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ 1 فیصد سب سے امیر 40 فیصد ملکیت کے مالک ہیں، 50 سب سے غریب 64 فیصد جی ایس ٹی کی ادائیگی کرتے ہیں، 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں… پھر بھی پی ایم کو پروا نہیں ہے۔ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے حکومت کے پاس کوئی خاکہ نہیں ہے۔

Related posts

نئے آدھار ایپ کو لوگوں نے بڑے پیمانے پر اپنایا ، تین ماہ میں 21 ملین ڈاؤن لوڈ ہوئے

Awam Express News

ملک بھر کے بنکروں کے مسائل کے لیے آواز اٹھانے کا عزم :عمران پرتاپ گڑھی

Awam Express News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سٹارٹس اپ اور سائنسدانوں کے معزز گروپ کے ساتھ بات چیت کی

Awam Express News