27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Iran

ایران امریکہ کی سیاسی قلمرو سے کیسے باہر نکلا: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت و توانائی اور علاقے میں ایران کی مضبوط پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اب اقتصادی اور ثقافتی شکل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ دشمنوں نے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنایا اور اقتصادی بائیکاٹ کر کے ایرانی قوم کو مجبور کرنے کی کوشش کی مگر ان کی تمام سازشوں پر پانی پھرتا چلا گیا۔جنرل سلامی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ایران علاقے میں اپنی خاص اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے امریکہ کے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کا مرکز تھا مگر امریکی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایران ان کی سیاسی قلمرو سے اس طرح سے باہر ہو جائے گا۔

Related posts

سیکرٹری خارجہ کواترا نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

Awam Express News

ایرانی صدر نے فون پروزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

admin