International

اسلام دنیا چھوڑنے کا نہیں، دنیا کو دین کے مطابق سنوارنے کا نام ہے.

پورٹ بلیئر: مسجد النور میں صدر جمعیت علماء ہند کا ایمان، معاشرت اور تربیتِ اولاد پر اہم خطاب

پورٹ بلیئر، جزائرِ انڈمان و نکوبار میں واقع مسجد النور میں بعد نمازِ مغرب ایک پُراثر خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد۔مدنی نے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے انسان کو اپنی بے شمار مخلوقات میں اشرف المخلوقات بنایا اور اسے ایسی بے مثال نعمتوں سے نوازا جن کا شمار ممکن نہیں۔انہوں نے قرآنِ کریم کی آیت ﴿وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوهَا﴾ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انسان کے جسم کے اندر اور باہر اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں موجود ہیں؛ آنکھیں، کان، زبان، دل، دماغ، اعصاب اور پوری کائنات اس کے احسانات کی روشن مثالیں ہیں۔

مولانا مدنی نے فرمایا کہ آج میڈیکل سائنس اور نیورو سائنس بے حد ترقی کے باوجود انسانی دماغ کے تمام اسرار تک نہیں پہنچ سکی،اںھی بھی 80فی صد دماغ کا حصہ راز میں ہے

ایمان سب سے بڑی نعمت ہےاپنے خطاب میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ایمان ہے۔

انہوں نے فرمایا کہ دنیا میں ہم سے زیادہ تعلیم یافتہ، زیادہ ذہین اور زیادہ قابل لوگ موجود ہیں، لیکن ایمان سے محروم ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایمان ہمارا کمال نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور رحمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل کامیابی صرف انسان بننے میں نہیں بلکہ ایمان کے ساتھ زندگی گزارنے اور ایمان پر خاتمہ ہونے میں ہے۔اسلام میں دین اور دنیا الگ نہیںمولانا مدنی نے فرمایا کہ اسلام دین اور دنیا کو الگ نہیں کرتا، بلکہ زندگی کے ہر شعبے کو دین کے تابع کرتا ہے۔انہوں نے کہا:“اسلام دنیا چھوڑنے کا نام نہیں، بلکہ دنیا کو دین کے مطابق چلانے کا نام ہے۔”انہوں نے واضح کیا کہ شادی، تجارت، اولاد کی تربیت، خاندان کے ساتھ حسنِ سلوک اور معاشرتی ذمہ داریاں سب دین کا حصہ ہیں۔انہوں نے تاجروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ سچائی، امانت اور دیانت داری کے ساتھ کاروبار کرنا بھی عبادت ہے۔اسی طرح رشتہ داری جوڑنے کو عظیم عبادت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کے نتیجے میں عمر میں برکت اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب ہوتا ہے، جبکہ قطع رحمی دنیا و آخرت دونوں میں خسارے کا سبب بنتی ہےاولاد کی تربیت وقت کا سب سے اہم تقاضامولانا مدنی نے اولاد کو ایمان کے بعد انسان کا سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دور میں نسلوں کے درمیان فاصلہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ بچوں کی تربیت میں تین امور کو بنیادی حیثیت دی جائے:حلال اور مشتبہ رزق سے اجتنابدینی و اخلاقی تعلیممحبت، قربت اور دوستانہ تعلقانہوں نے کہا کہ بچوں پر صرف حکم چلانے کے بجائے ان کا دوست بننا وقت کی اہم ضرورت یےانہوں نے فرمایا کہ بیوی، بچے، رشتہ دار، کمزور افراد اور حتیٰ کہ بے زبان جانوروں کے حقوق کی ادائیگی بھی دین کا بنیادی حصہ ہے۔
گھریلو زندگی میں محبت، نرمی، مسکراہٹ اور حسنِ سلوک کو اسلامی معاشرت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحمت کا آغاز گھر سے ہوتا ہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء کے متعدد معزز ذمہ داران اور مختلف صوبائی و علاقائی یونٹس کے اکابرین بھی موجود تھے، جن میں جمعیۃ علماء جزائرِ انڈمان و نکوبار کے صدر مولانا شرف الدین صاحب قاسمی، جمعیۃ علماء جنوب ہند کے ناظمِ تنظیم مولانا محمد عمر صاحب قاسمی، جمعیۃ علماء کرناٹک کے جنرل سیکریٹری مولانا مفتی شمس الدین بجلی صاحب، جمعیۃ علماء ہند کے ناظم مولانا نجیب اللہ صاحب قاسمی، مولانا عظیم اللہ صدیقی، مفتی ذاکر حسین قاسمی ، عادل نصیر اور دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔اس موقع پر جمعیۃ علماء منی پور اور تری پورہ کے صدر اور ناظم اعلی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔مسجد النور کے ذمہ داران نے اس موقع پر مولانا مدنی کا شال پوشی کے ذریعہ پُرتپاک استقبال کیا اور اپنی عقیدت و مسرت کا اظہار کیا۔مسجد میں پورے شہر کے عمائدین جمع ہوئے تھے ۔

Related posts

وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس کے ساتھ ‘ بہت نتیجہ خیز بات چیت’ کی

Awam Express News

تاریخ عالم اسلام میں امریکہ سے لرنے والا ایک ہی مرد مجاہد گزراہے جس کا نام صدام حسین تھا

Awam Express News

غزہ کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی بمباری جاری

Awam Express News