Delhi-NCR

وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جلیانوالہ باغ کے بہادر شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے  کہا  کہ ان کی قربانی ہمارے لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبہ کی ایک طاقتور یادگار کے طور پر کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا جس میں محنتی لوگوں  سے معاشرے کے اندر فلاحی قوتوں کی پرورش کرنے کے مطالبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے جو  ملک  کو خوشحال، باشعور اور خود انحصار بناتی ہے، جبکہ تقسیم، ناانصافی اور عدم اطمینان پیدا کرنے والی تباہ کن قوتوں کے خلاف مضبوطی سے مزاحمت کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘آج کے  دن ہم جلیانوالہ باغ کے بہادر شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی قربانی ہمارے لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی ایک طاقتور یادگار کے طور پر کھڑی ہے۔ انہوں نے جس جرأت اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ  آنے والی نسلوں کو آزادی، انصاف اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔’’

“ ਅੱਜ ਦੇ ਦਿਨ, ਅਸੀਂ ਜੱਲ੍ਹਿਆਂਵਾਲਾ ਬਾਗ਼ ਦੇ ਸੂਰਬੀਰ ਸ਼ਹੀਦਾਂ ਨੂੰ ਦਿਲੋਂ ਸ਼ਰਧਾਂਜਲੀ ਭੇਟ ਕਰਦੇ ਹਾਂ। ਉਨ੍ਹਾਂ ਦੀ ਕੁਰਬਾਨੀ ਸਾਡੇ ਲੋਕਾਂ ਦੇ ਕਦੇ ਨਾ ਝੁਕਣ ਵਾਲੇ ਜਜ਼ਬੇ ਦੀ ਮਜ਼ਬੂਤ ਯਾਦ ਦਿਵਾਉਂਦੀ ਹੈ। ਉਨ੍ਹਾਂ ਵੱਲੋਂ ਵਿਖਾਇਆ ਗਿਆ ਹੌਸਲਾ ਅਤੇ ਪੱਕਾ ਇਰਾਦਾ, ਆਉਣ ਵਾਲੀਆਂ ਪੀੜ੍ਹੀਆਂ ਨੂੰ ਆਜ਼ਾਦੀ, ਇਨਸਾਫ਼ ਅਤੇ ਮਾਣ-ਸਨਮਾਨ ਦੀਆਂ ਕਦਰਾਂ-ਕੀਮਤਾਂ ਉੱਤੇ ਪਹਿਰਾ ਦੇਣ ਲਈ ਲਗਾਤਾਰ ਪ੍ਰੇਰਿਤ ਕਰਦਾ ਆ ਰਿਹਾ ਹੈ।”

“जलियांवाला बाग नरसंहार के सभी अमर बलिदानियों को मेरी आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। विदेशी हुकूमत की बर्बरता के खिलाफ उनके अदम्य साहस और स्वाभिमान की गाथा देश की हर पीढ़ी को प्रेरित करती रहेगी।

इन्द्रं वर्धन्तो अप्तुरः कृण्वन्तो विश्वमार्यम्।
अपघ्नन्तो अराव्णः॥‘‘

 

اے محنتی لوگو! اپنے معاشرے کے اندر ان خیر خواہ قوتوں کی پرورش کرو جو ملک کو خوشحال، باشعور اور خود انحصار بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں تقسیم، ناانصافی اور عدم اطمینان پیدا کرنے والی تباہ کن قوتوں کا مضبوطی سے مقابلہ کریں۔

Related posts

 بی ایچ  ای ایل بھارت کو توانائی، انفراسٹرکچر میں خود کفیل بنا رہا ہے۔مہندر ناتھ پانڈے

Awam Express News

گزشتہ 11 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں انقلابی ترقی ہوئی۔ مودی

Awam Express News

قومی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ’بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی‘ کے عنوان پر اوپن ہاؤس ڈسکشن کا اہتمام

Awam Express News