New Delhi

گجرات ہندوستان کا ’ توانائی دارالحکومت‘ اور ’ قدرتی گیس گیٹ وے‘ کے طور پر ابھرا۔ ہردیپ پوری۔

نئی دہلی۔ 3؍ مئی۔ ایم این این۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ گجرات ہندوستان کی ‘ توانائی کیپٹل’ اور ملک کے  ‘نیچرل گیس گیٹ وے’ کے طور پر ابھرا ہے۔جمعہ کو سورت میں وائبرنٹ گجرات ریجنل کانفرنس  جنوبی گجرات سے خطاب کرتے ہوئے، ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ریاست ہندوستان کی توانائی کی کہانی کے مرکز میں ہے اور ساتھ ہی انہوں نے جنوبی گجرات کو ملک کی صنعتی ترقی کا دل قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ گجرات ملک کے خام تیل کا تقریباً 40 فیصد ریفائن کرتا ہے جس کی سالانہ گنجائش 101.9 ملین میٹرک ٹن ہے اور 4  ایل این جی ٹرمینلز ہیں جن کی صلاحیت 32.7 ملین میٹرک ٹن ہے، یہ ملک میں ایل این جی حاصل کرنے والا سب سے بڑا مرکز ہے۔ ریاست ہندوستان کی توانائی کی راجدھانی اور ملک کا قدرتی گیس گیٹ وے دونوں بن چکی ہے۔پوری نے کہا، "تقریباً 4,800 کلومیٹر کے گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے ساتھ اور ملک کی کل شہر گیس کی تقسیم کی کھپت کا 26 فیصد حصہ، گجرات کی توانائی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہندوستان اپنی بنیادی توانائی میں قدرتی گیس کا حصہ بڑھانے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، گجرات پہلے ہی اس سمت میں ایک مضبوط مثال بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’گجرات ماڈل‘ متحرک ترقی کی بہترین مثال ہے۔2047 تک گرین ہائیڈروجن اور توانائی کی خود انحصاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پوری نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی کی طلب عالمی اوسط سے تین گنا بڑھ رہی ہے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ملک نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ 2047 تک ہندوستان کو توانائی کے شعبے میں مکمل طور پر خود انحصاری حاصل ہو۔

Related posts

بھارت۔آسیان تعاون عصری مسائل سے نمٹنے میں اہم ہو سکتا ہے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے یوم جمہوریہ پریڈ کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی وکست بھارت کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا

Awam Express News

بہار میں روز بروز ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے تشویش، مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں قدیمی درگاہ کو مسمار کیا جانا افسوسناک

Awam Express News