مورخہ 17 مئی 2026 کی شام” پوزیٹو چینج فاؤنڈیشن ممبئی” کی طرف سے- اسلام جمخانہ مرین لائن ممبئی کے کانفرنس ہال- میں مدارس ان کے طلبہ عزیز کے اعزاز میں ایک زبردست خوبصورت رنگا رنگ و خوش آہنگ پروگرام منعقد کیا گیا جنہوں نے حالیہ دنوں میں مہاراشٹر بورڈ سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ بلا تفریق مسلک و مشرب کل 9 مدارس کے کل 35 ممتاز طلبہ کو ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور بیگ و عطر جیسے انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔۔
پروگرام مولانا اعجاز کشمیری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے راجیہ سبھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب عظیم انور خان ندوی اور ابناء ندوہ ممبئی کے صدر مولانا لقمان ندوی صاحب اور شہر کے دیگر ملی و سماجی اور صحافتی شخصیات جلوہ افروز تھیں۔
جامعہ الابرار وسئ ،جامعہ اشرف العلوم نالا سوپارہ ، جامعہ عربیہ منہاج السنہ مالونی ملاڈ ، مدرسہ امدادیہ چونا بھٹی ، جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ، جامعہ برکاتیہ ملاڈ، دار العلوم محمدیہ بھنڈی بازار ، جامعہ غوثیہ کرلا وغیرہ کے منتخب طلبہ اس حوصلہ افزائی کیلئے بہت خوش دکھائی دے رہے تھے ۔


مہمانوں نے اظہار خیال کیا اور مدارس کے اس رول کی خوب پزیرائی کی بالخصوص اس وجہ سے کہ مدارس کی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اچھے مارکس سے کامیابی درج کرانا کوئ آسان کام نہیں ہے اور واقعی میں یہ کام مدارس کے طلبہ ہی کرسکتے ہیں ، دلچسپی لینے والے طلبہ کی اگلی معیاری تعلیم کے انتظام وانصرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس مشن کو آگے لے جانے پر زور دیا گیا ۔
پوزیٹو چینج فاؤنڈیشن ممبئی کے قومی صدر جناب محمود حکیمی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مدارس کے طلبہ کے اعزاز میں پروگرام کے انعقاد پر بہت بہت مبارکباد پیش کی گئی ۔
اللہ تعالیٰ اس کارواں کو قبول فرمائے اور ان کے مستقبل کو تابناک بنائے آمین یارب العالمین
محمد شمیم اختر ندوی
نیشنل کوآرڈینیٹر پوزیٹو چینج فاؤنڈیشن

