International

وزیراعظم مودی کو ناروے کے اعلیٰ ترین اعزازسے نوازہ گیا

اوسلو۔ 18؍ مئی۔ ایم این این۔وزیر اعظم نریندر مودی کو پیر کو ناروے کا سب سے بڑا شہری اعزاز، گرینڈ کراس آف رائل نارویجن آرڈر آف میرٹ، ہندوستان-ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔گرینڈ کراس رائل نارویجن آرڈر آف میرٹ کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے، اور یہ ایوارڈ پی ایم مودی کو دیا جانے والا 32 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔کنگ ہیرالڈ پنجم نے ناروے کے اپنے پہلے دورے کے دوران پی ایم مودی کو یہ اعزاز پیش کیا، جو کہ 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ملک کا پہلا دورہ بھی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس  پر  لکھا کہرائل نارویجن آرڈر آف میرٹ کا گرینڈ کراس حاصل کرنے کا اعزاز۔ یہ اعزاز ہندوستان کے لوگوں کے لئے وقف ہے اور ہندوستان اور ناروے کے درمیان پائیدار دوستی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ عالمی ترقی کے لئے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔گرینڈ کراس رائل نارویجن آرڈر آف میرٹ کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ یہ ناروے کے مفادات اور بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ایم مودی کو گوتھنبرگ کے دورے کے دوران سویڈن کے سربراہ حکومت کے لیے سب سے بڑے اعزاز ’رائل آرڈر آف پولر اسٹار کمانڈر گرینڈ کراس‘ سے نوازا گیا۔پی ایم مودی سویڈن سے دو روزہ دورے پر پہلے دن اوسلو پہنچے۔

Related posts

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

Awam Express News

بھارت اور ازبکستان کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا 9واں اجلاس تاشقند میں منعقد

Awam Express News

سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات میں ایک دہائی کے دوران تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا

Awam Express News