سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ خطے کو درپیش حالات کے باوجود اس سال حج کے سیزن کی کامیابی، سب کی جانب سے کی گئی نمایاں کوششوں کے ساتھ ساتھ ان سکیورٹی، احتیاطی، تنظیمی اور خدماتی منصوبوں کی مرہونِ منت ہے جنہیں مکمل تیاری اور نفاذ کے ساتھ اپنایا گیا۔ جس نے سترہ لاکھ سات ہزار تین سو ایک (1,707,301) حجاج کرام کو روحانیت، سکون، امن اور ایمان سے بھرپور ماحول میں انتہائی آرام، آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک کی ادائیگی اور مقدس مقامات کے درمیان نقل و حرکت کرنے کے قابل بنایا۔
یہ بات خادم حرمین شریفین کی جانب سے سعودی وزیر داخلہ اور حج ہائر کمیشن کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور اس سال 1447ھ کے حج سیزن کی کامیابی پر بھیجے گئے جوابی شکریہ کے مراسلے میں کہی گئی۔ شاہ سلمان نے تحریر کیا ” آپ نے خطے کو درپیش حالات کے باوجود اس سال حج سیزن کی کامیابی کی طرف جو اشارہ کیا، تو یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے فضل و کرم اور پھر سب کی جانب سے کی گئی نمایاں کوششوں اور ان سکیورٹی، احتیاطی، تنظیمی اور خدماتی منصوبوں کی بدولت ہے جنہیں مکمل تیاری اور نفاذ کے ساتھ اپنایا گیا، جس نے اللہ عزوجل کے فضل سے سترہ لاکھ سات ہزار تین سو ایک (1,707,301) حجاج کرام کو روحانیت، سکون، امن اور ایمان سے بھرپور ماحول میں انتہائی آرام، آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک کی ادائیگی اور مقدس مقامات کے درمیان نقل و حرکت کرنے کے قابل بنایا۔
مراسلے میں مزید لکھا گیا "ہم نے اللہ کے گھر کے حجاج کی خدمت میں شریک تمام شعبوں کی جانب سے کی گئی بڑی کوششوں کا جائزہ لیا ہے… اور اللہ کے مہمانان کی خدمت کا شرف حاصل کرنے میں سب کی جانب سے دکھائی گئی لگن، تندہی اور مہارت اور حجاج میں دیکھے گئے اطمینان، سکیورٹی اور سکون کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی۔دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیر داخلہ اور ہائر حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور اس سال 1447ھ کے حج سیزن کی کامیابی پر جوابی شکریہ کا مراسلہ بھیجا۔ اس میں انہوں نے مبارکباد اور حاصل ہونے والی کامیابی پر شکریہ ادا کیا، جو اللہ کے فضل اور پھر خادم حرمین شریفین کی سرپرستی و ہدایات، اور سب کی جانب سے حج کے سکیورٹی، صحت، احتیاطی، تنظیمی، خدماتی اور ٹریفک کے منصوبوں پر دقیق عمل درآمد، اور حجاج کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کی مکمل نگرانی کی بدولت ممکن ہوئی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید لکھا "ہم قادرِ مطلق سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حجاج کا حج قبول فرمائے اور ہم سب کو ان کی خدمت کرنے کی توفیق دے …اور ہمارے آقا خادم حرمین شریفین اور ہمارے پیارے ملک کی حفاظت فرمائے اور اس پر اپنا امن و خوشحالی قائم رکھے۔اس سے قبل خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کو وزیر داخلہ، صوبوں کے امراء، ہائی حج کمیٹی کے ارکان، سکیورٹی اہلکاروں اور اس سال حج کے کاموں میں شریک تمام سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے عید کی مبارکباد پر مبنی دو مراسلے موصول ہوئے تھے۔

