China

شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت

مقامی وقت کے مطابق 9 جون کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے پیانگ یانگ کے کمُ سوسان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور  ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو  کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

صدر شی جن پھنگ نے اس دورے کے لیے کیے گئے شاندار اور جامع انتظامات پر کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر چین اور شمالی کوریا کے تعلقات کی مزید ترقی کی رہنمائی کرنے اور دونوں ممالک کے سوشلسٹ مقاصد میں ایک نئی اور مضبوط تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔کم جونگ اُن نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے، اور اس نے دنیا کے سامنے شمالی کوریا اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط  بنانے کا مثبت پیغام دیا ہے۔

Related posts

شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے 17 ویں اجتماعی مطالعہ کے اجلاس میں اہم خطاب

Awam Express News

شی جن پھنگ اور یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کے درمیان ملاقات

Awam Express News

چینی وزیر خارجہ وانگ یی پیر کو دو روزہ ہندوستان کے دورے پرآئیں گے۔ وزارت خارجہ

Awam Express News