Delhi-NCR Kuwait

وزیر اعظم مودی نے کویت کے امیر سے بات کی

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی۔ 9؍ جون۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی ہندوستان کی سخت مذمت کی تصدیق کی۔وزیر اعظم نے امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کے مطالبے کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کویت میں بڑی ہندوستانی برادری کی مسلسل بہبود اور حفاظت پر ذاتی توجہ دینے کے لیے عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

Special Issue on the Occasion of the 64th Kuwait National Day & 34th Liberation Day.

Awam Express News

پی ایم مودی نے گجرات کو 48100 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کی سوغات دی

Awam Express News

اے ایم یو، جامعہ لاء کی داخلہ جاتی کلاسیں پاٹھ شالہ کلاسز نے شروع کیں۔ اس سال بھی 100% نتیجہ کا ہدف: امر وارشنے

admin