Delhi-NCR

حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا آغاز

طویل انتظار کے بعد آخر کار جمعہ سے حج فارم جمع کرانے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ۔ حج فارم 10 مارچ 2023 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ گزشتہ کافی دنوں سے اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے اس کو لے کر مطالبہ کیا جارہا تھا ، لیکن نئی حج پالیسی نہیں آنے کی وجہ سے درخواست فارم جمع کرانے کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا تھا ۔ تاہم اب نئی حج پالیسی آتے ہی حج فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in پر جاکر آن لائن فارم بھرے جاسکتے ہیں ۔ اس مرتبہ ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزار میں سے 80 فیصد عازمین حج کمیٹی کی طرف سے جائیں گے جبکہ باقی 20 عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ سفر حج پر روانہ ہوں گےدرخواست فارم جمع کرانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ پاسپورٹ کی ویلڈیٹی 31 دسمبر تک ہونی چاہئے ۔ اس سے کم وقت کی ویلڈیٹی والے پاسپورٹ پرحج  فارم قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ویکسنیشن کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ ۔

Related posts

دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو قومی مفاد کو حاصل ہونا چاہئے۔سیتا رمن

Awam Express News

ای احمد ٹرافی 7,ویں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Awam Express News

کانوڑکے بہانے اقلیتی فرقہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت 

Awam Express News