Iran

پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو ایران کے باوقار سعدی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت کے پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کو حکومت ایران کی جانب سے ان کی فارسی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ایوارڈ ”جائزہ سعدی“ سے نوازا گیا ہے۔پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کی 26 کتابوں اور 98 علمی و تحقیقی مقالوں کے مصنف ہیں۔ انہوں 8 پروجیکٹ بھی کیے ہیں۔ ان کی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکادمی، اقبال اکادمی اور شبلی اکادمی نے بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کا تعلق اعظم گڑھ اتر پردیش سے ہے۔ انہوں نے فارسی کے علاوہ اُردو زبان میں بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ تقریباً 10 سال تک شبلی کالج ،اعظم گڑھ میں تدریسی فرائض انجام دینے کے بعد 2008 میں اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں بحیثیت لکچرر وابستہ ہوئے اور ترقی کرتے ہوئے صدر شعبہ کے عہدے تک پہنچے۔

Related posts

ایران کے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے دوران یکجہتی اور حمایت کیلئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

شہزادہ فیصل اور عباس عراقچی نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا: ایران

Awam Express News

ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا: صدرابراہیم رئیسی

Awam Express News