Delhi-NCR National

کورونا کے ساتھ انفلوئنزہ کے کیسیز میں اضافہ ،ماسک لگانے کی صلاح

دارالحکومت دہلی میں کورونا اور انفلوئنزہ فلو کے بڑھتے کیسیز کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کی صلاح دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کجریوال جمعہ کو محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں وزیر صحت سوربھ بھردواج نے بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسیز کو دیکھتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کجریوال حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔انفیکشن کی شرح یقینی طور پر 10 فیصد سے زیادہ ہے، لیکن ابھی جانچ بہت کم تعداد میں کی جا رہی ہیں، اس لیے انفیکشن کی شرح کا صحیح طور پر پتہ نہیں چل رہا ہے۔ تاہم دہلی والوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں صرف محتاط اور ذمہ دار رہنا ہے۔ جمعہ کو دوپہر 12 بجے وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے ساتھ کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ رکھی ہے۔ اس میں موک ڈرل کے نتائج وزیر اعلیٰ کو پریزنٹیشن کے ذریعے دکھائے جائیں گے۔ دوسری ریاستوں میں کورونا کے حوالے سے اب تک کی تیاریاں اور کس طرح سے کورونا کیسیز بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں پر کیا اثر پڑتا ہے اس کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔

Related posts

پی ایم مودی نے دہشت گردی کو کچل دیا، جموں و کشمیر میں زندگی کا وقار بحال کیا۔ امیت شاہ

Awam Express News

وزیرِ اعظم نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی

Awam Express News

جی ایس ٹی کی شرحوں میں کٹوتیوں کو عام لوگوں تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نرملا سیتا رمن

Awam Express News