International

وزیر اعظم نے ناروے کے بادشاہ عزت مآب ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلطنت ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس سال کے شروع میں ناروے کے دورے کے دوران عزت مآب کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے ناروے کے عوام اور ملک کیلئے ان کی گرمجوشی اور خدمت کے گہرے احساس کو یاد کیا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛

 ”سلطنت ناروے کے فرمانروا، عزت مآب  شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مجھے اس سال کے شروع میں ناروے کے اپنے دورے کے دوران عزت مآب سے ملاقات بخوبی یاد ہے اور اپنے ملک کیلئے ان کی گرمجوشی اور خدمت کے گہرے احساس سے بہت متاثر ہوا تھا ۔ شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے میری دلی تعزیت ۔ ‘‘

Related posts

منیلا میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے

Awam Express News

تجارتی معاہدہ امریکہ کو بھارتی برآمدات کو بڑا فروغ دے گا۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان سے بات چیت کی

Awam Express News