U.P.

سنجر پور،کھٹہنہ ریلوے پھاٹک پر بنے انڈر پاس میں پانی جمع ہونےسے عوام سخت پریشان

مسئلے کے حل کیلئے ہم ریلوے اور پی ڈبلیو ڈی سے لگاتار رابطے میں ہیں:ذاکر حسین

رپورٹ: عبدالرحیم شیخ  )اعظم گڑھ،31 اگست (نامہ نگار) اعظم گڑھ کے موضع سنجر پور،کھٹہنہ روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک پر بنے انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے اسکولی بچوں،ایمبولینس اور عام راہگیروں کو بڑی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس اہم مسئلے کے حل کو لیکر الفلاح بلڈ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے اپنی جانب سے انتھک کوششیں شروع کر دی ہیں۔موصوف نے ریلوے حکام اور پی ڈبلیو ڈی اعظم گڑھ کو مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔ذاکر حسین کی کوششوں سے گزشتہ روز ریلوے نے پمپ لگاکر پانی نکالا تھا،لیکن آج خبر لکھے جانے تک ابھی بھی مذکورہ انڈر پاس میں پانی جمع تھا اور راہگیر ریلوے کے اوپری حصے کی خستہ حال سڑک سے جانے کیلئے مجبور تھے،بارش میں سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو حادثہ کا خدشہ لگا رہتا ہے۔گزشتہ شب ذاکر حسین نے ریلوے حکام کو اس مسئلے کے جلد حل کیلئے دوبارہ رابطہ کیا،ریلوے کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ سنجر پور،کھٹہنہ روڈ ریلوے پھاٹک کا یہ مسئلہ جلد حل کیا جائےگا۔اب دیکھنا ہے کہ عوام کو کب اس مصیبت سے نجات ملتی ہے۔اس کے علاوہ پی دبلیو ڈی کی جانب سے ابھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے،لیکن پی ڈبلیو ڈی سے ذاکر حسین رابطہ میں ہیں۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے کہ لوگ دعا کریں کہ اس مسئلے کا جلد حل نکل سکے،تا کہ عوام کو راحت ملے اور مجھے دعاؤں کا تحفہ ملے۔

Related posts

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ و جلوس کے انتظامی امور کو لے کر اہم مشاورتی میٹنگ

Awam Express News

*ڈاکٹر عمار رضوی نے مرکزی وزیر کرن ریجوجو سے ملاقات کی*

Awam Express News

مسجد پنجتن علی گڑھ میں عظیم الشان تہنیتی جلسہ: حضور نجیبِ ملت کے ۵۰ سالہ خطابت اور مسجد کے ۵ سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب

Awam Express News