China

چین میں کھیلوں کی صنعت کے پیمانے کو2030 تک 7 ٹریلین یوآن تک بڑھایا جائےگا، چین کی اسپورٹس جنرل ایڈمنسٹریشن

3 ستمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس میں، چین کی اسپورٹس جنرل ایڈمنسٹریشن کے سربراہ گاؤ چی ڈان نے ملک کے "15ویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت کے دوران کھیلوں کی طاقت کی تعمیر کے حوالے سے صورت حال کا تعارف کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2030 تک، چین کھیلوں کی صنعت کے پیمانے کو 7 ٹریلین یوآن تک بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین قومی فٹنس کے لیے اپنے عوامی خدمت کے نظام کو مسلسل بہتر بنائے گا، جس کا مقصد 2030 تک ملک میں کھیلوں کے مقام کا اوسط رقبہ تقریباً فی کس 4 مربع میٹر اور جسمانی ورزش میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے لوگوں کا تناسب تقریباً 40 فیصد تک پہنچانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین مختلف اسپورٹس ایونٹس میں عالمی چیمپئن شپس کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں اپنی سرکردہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرےگا اور لاس اینجلس اولمپکس اور الپس میں سرمائی اولمپکس سمیت اہم بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی بھی کوشش کرے گا۔

Related posts

شی جن پھنگ کے ایک اہم مضمون کی چھیو شی میگزین میں اشاعت

Awam Express News

دیوارچین پر فوڈ ڈیلوری: ٹیکنالوجی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت

Awam Express News

شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے 17 ویں اجتماعی مطالعہ کے اجلاس میں اہم خطاب

Awam Express News