Delhi-NCR

برکس اپنی بلوغت کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔12؍ ستمبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو برکس سربراہی اجلاس 2026 کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اتفاق رائے اور ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کا احترام کرتے ہوئے برکس تعاون کو عالمی سطح پر ٹھوس نتائج میں تبدیل کریں۔برکس کے قیام کے 20 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اسے تنظیم کے لیے ’’بلوغت اور ذمہ داری کے نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہونے کا موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی میں 20 سال کی عمر پختگی اور ذمہ داری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتی ہے اور برکس بھی اب اپنی بلوغت کے مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔بھارت کی صدارت میں منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے رکن ممالک کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی صدارت عوام اور انسانیت کو مرکز میں رکھنے کے اصول پر مبنی رہی ہے۔ لچک پذیری جدت تعاون اور پائیداری اس کی ترجیحات میں شامل رہے ہیں۔ برکس کو عام لوگوں سے جوڑنے پر خصوصی توجہ دی گئی اور اسی مقصد کے تحت 350 سے زیادہ اجلاس منعقد کیے گئے جبکہ تقریباً 30 شہروں میں رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں برکس نے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے۔ رکن ممالک ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کا احترام کرتے ہیں اور اتفاق رائے کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس کا طریقہ کار کسی کے خلاف کھڑا ہونا نہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ برکس کے اندر موجود اتحاد اور اتفاق رائے کو عالمی سطح پر ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جائے۔وزیر اعظم مودی نے برکس ممالک سے اگلے 20 برس کے لیے ایک نیا اور بلند حوصلہ ایجنڈا تیار کرنے اور عالمی نظام میں اصلاحات کی سمت طے کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کا آغاز برکس کے اپنے داخلی نظام کو بہتر بنانے سے ہونا چاہیے۔ اگرچہ برکس کی صدارت ہر سال تبدیل ہوتی ہے لیکن اس تبدیلی سے ادارہ جاتی رفتار متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

Related posts

دارالعلوم زکریا، مرادآباد کے بانی و مہتمم مولانا محمد سالم القاسمی کی وفات حسر ت آیات

Awam Express News

جمعیۃ تعلیم کے میدان میں ہمارے ساتھ چل کر دیش کا نرمان کررہی ہے : پروفیسر سروج شرما این آئی اویس چیف

Awam Express News

سینٹر فار نریندر مودی سٹیڈیز ی ایم مودی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر گرینڈ سیمینار کی میزبانی کرے گا

Awam Express News