Delhi-NCR National

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے پر پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، ’آپ کے دوست اڈانی کی لوٹ پر سوال اٹھا تو بوکھلا گئے!‘

سورت کی ایک عدالت کی جانب سے ہتک عزتی معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد آج لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت کو رَد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ کانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

پرینکا گاندھی نے یکے بعد دیگرئے کئے گئے ٹوئٹس میں کہا ’’نریندر مودی جی آپ کے چمچوں نے ایک شہید وزیر اعظم کے بیٹے کو غدار ملک، میر جعفر کہا۔ آپ کے ایک وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی کا والد کون ہے؟ کشمیری پنڈتوں کے رواج پر عمل کرتے ہوئے ایک بیٹا والد کے انتقال کے بعد پگڑی پہنتا ہے، اپنے خاندان کی روایات قائم رکھتا ہے۔ بھری پارلیمنٹ میں آپ نے پورے خاندان اور کشمیری پنڈت سماج کے بے عزتی کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ نہرو نام کیوں نہیں رکھتے لیکن آپ کو کسی جج نے دو سال کی سزا نہیں دی، آپ کو پارلیمنٹ نے نااہل قرار نہیں دیا!‘پرینکا گاندھی نے مزید کہا ’’راہل جی نے ایک سچے محب وطن کی طرح اڈانی کی لوٹ پر سوال اٹھایا۔ نیرو مودی اور میہول چوکسی پر سوال اٹھایا۔ کیا آپ کا دوست گوتم اڈانی ملک کی پارلیمنٹ اور ہندوستان کے عظیم عوام سے بڑا ہو گیا ہے کہ اس کی لوٹ پر سوال اٹھا تو آپ بوکھلا گئے؟آپ میرے خاندان کو کنبہ پرور کہتے ہیں، جان لیں کہ اس خاندان نے ہندوستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے سیراب کیا ہے۔ جسے آپ ختم کرنے میں مصروف ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس خاندان نے ہندوستان کے عوام کی آواز بلند کی اور پشتوں سے سچائی کی لڑائی لڑی۔ ہماری رگوں میں جو خون دوڑتا ہے اس کی ایک خاصیت ہے، آپ جیسے بزدل، اقتدار کے لالچی تاناشاہ کے سامنے کبھی نہیں جھکا اور کبھی نہیں جھکے گا۔ آپ کچھ بھی کر لیجئے!

Related posts

شیعہ قوم کے پورے ملک کے سب سے بڑے مجلسی مجمع میں مولانا یعسوب عباس کا دعوا بے بنیاد کہ میرے باپ نے شیعہ پرسنل لاء بورڈ بنایا تھا. مولانا جسن علی راجانی

Awam Express News

صوفی ازم نے بھی ہندوستان میں اتحاد اور خیرسگالی کو آگے بڑھاکر اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم رول ادا کیا ہے۔

Awam Express News

شملہ مسجد تنازعہ: عمران پر تاپ گڑھی کی قیادت میں مساجد کے ذمہ داران نے کانگریس لیڈر وینو گوپال سے ملاقا ت کی

Awam Express News