Delhi-NCR

بھارت عالمی امن کے لیے سب سے قابلِ اعتماد آواز بن چکا ہے

 پوتن کی جانب سے وزیرِ اعظم مودی کی امن کوششوں کی تعریف پر امت شاہ کا بیان

نئی دہلی۔ 2؍  اکتوبر۔ ایم این این۔مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر  پوتن کی جانب سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی امن کوششوں کی تعریف ہر شہری کے لیے "فخر کا لمحہ” ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے لکھا، "یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتننے عالمی امن کے لیے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی کوششوں کو سراہا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، "مہاتما گاندھی جی — جنہوں نے پوری دنیا کو امن اور عدم تشدد کا پیغام دیا — کی یومِ پیدائش پر سامنے آنے والا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ مودی جی کی قیادت میں بھارت آج عالمی امن کے لیے سب سے قابلِ اعتماد آواز بن چکا ہے۔”یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے ایک روز قبل ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پوتن نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم مودی، ان کے ساتھ "دوستانہ تعلقات” کے باوجود، یوکرین تنازعہ (جو اب اپنے پانچویں سال میں داخل ہو چکا ہے) کے خاتمے کا معاملہ مسلسل اٹھاتے رہے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال کیا

Awam Express News

وزیراعظم نریندر مودی نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئےسفارتی رابطے تیز کئے

Awam Express News

کشتی کے کھلاڑی سے آج پھر ملیں گے وزیر کھیل

Awam Express News