National

دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار

دہلی پولیس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کا اہلکار ظاہر کر کے دارالحکومت دہلی کے عالیشان لیلا پیلس ہوٹل سے 23 لاکھ کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ محمد شریف نامی ملزم ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کر کے فرار ہوا تھا۔یک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو 19 جنوری کو کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم جس کی شناخت محمد شریف (41) کے طور پر ہوئی ہے، سروجنی نگر علاقہ میں واقع لیلا پیلس ہوٹل میں تین ماہ تک ٹھہرا اور 23 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایہ بل ادا کیے بغیر ہوٹل سے فرار ہوگیا۔ اس نے ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کیا تھا۔ہوٹل کے عملے کے مطابق شریف یکم اگست 2022 سے 20 نومبر 2022 تک ہوٹل میں رہا اور 23,46,413 روپے کا بل ادا کیے بغیر فرار ہو گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، اس شخص نے جعلی بزنس کارڈ کے ساتھ ہوٹل میں چیک کیا اور خود کا تعارف یو اے ای حکومت کے عزت مآب شیخ فلاح بن زید النہیان کے اہم عہدیدار کے طور پر کرایا۔

Related posts

ہندوستان میں لائٹ ہاؤس ٹورازم کو فروغ دینے کے منصوبے جاری ہیں۔ سونوال

Awam Express News

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھارت کی برآمدی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ نرملا سیتارامن

Awam Express News

سری نگر میں چنار بک فیسٹیول کا افتتاح

Awam Express News