Saudi Arabia

سعودی عرب میں ہرسال 11 مارچ کو یومِ پرچم منایا جائے گا: شاہی حکم

سعودی عرب ہرسال 11 مارچ کو’پرچم کا قومی دن‘ منائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بدھ کوجاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔11مارچ 1937ء کو(27 ذی الحجہ 1355 ہجری) کو پہلی مرتبہ قومی پرچم کادن منایا گیا تھاجب سابق سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے اس پرچم کو سعودی مملکت کی نمائندگی کے طور پراختیار کیا تھا۔سعودی عرب کا دورنگا قومی پرچم دین اسلام، انصاف،طاقت، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔سبز جھنڈے میں سفید رنگ میں عربی زبان میں کلمہ طیبہ تحریر ہے اوراسی رنگ میں ایک تلوار ہے۔اس میں شامل کلمہ طیبہ مسلمانوں کے عقیدے کی نمایندگی کرتا ہےجس کاترجمہ یہ ہے:’’اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں‘‘۔گذشتہ سال ایک اور شاہی فرمان کے تحت 22فروری کو پہلی مرتبہ سعودی عرب کا یومِ تاسیس منایا گیاتھا۔اس مرتبہ بھی ملک بھر میں سالانہ عام تعطیل اور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ یہ قومی دن منایا گیاہے۔یوم تاسیس کی تاریخ تین صدیاں پہلے کی ہے جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔

Related posts

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان پُرامن جوہری توانائی میں تعاون کا معاہدہ طے

Awam Express News

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

Awam Express News