National

فرقہ پرست مخالف پالیسی کے سبب کرناٹک میں مسلمانوں نے کانگریس کو ووٹ دیا

حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں فرقہ پرست جماعت کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ العلماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے فرقہ پرستی کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کرناٹک انتخاب کے نتائج کا اثر دوسری ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور پارلیمانی الیکشن پر بھی پڑے گا اور فرقہ پرستی کی ناک میں نکیل پڑے گی۔

فرقہ پرست مخالف پالیسی کے سبب کرناٹک میں مسلمانوں نے کانگریس کو ووٹ دیا

مولانا سید ارشد مدنی نے ان خیالات کا اظہار کل ممبئی کے آزاد میدان میں جمعیۃ العلماء کے سہ روزہ اجلاس کے تیسرے روز اختتامی اجلاس میں اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ العلماء ہند روزِ اول سے ہی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے انتخابی منشور پر عمل کرے جبھی فرقہ پرستی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی فرقہ پرستی مخالف پالیسی کے سبب کرناٹک کے 95 فیصد مسلم ووٹروں نے کانگریس کا ساتھ دیا۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ العلماء کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور نا کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرتی ہے۔ ملک میں کون برسرِ اقتدار ہے اور کون اقتدار سے بے دخل، اس ہمیں سروکار نہیں

Related posts

راہول گاندھی نے ہیمنت سورین کو خط لکھا، طلباء سے براہ راست ملاقات کرنے اور بات کرنے کی اپیل کی

Awam Express News

ہر ہندوستانی کے سر پر ہے 1.2 لاکھ روپے کا قرض: کانگریس

Awam Express News

میوات کے نوجوانوں کو نذرِ آتش کرنے کا معاملہ، متاثرہ اہل خانہ کا احتجاج

Awam Express News