National

وزیر دفاع نے خواتین سپاہیوںزچگی، بچوں کی نگہداشت سے متعلق رخصتی کی تجویز کو منظوری دی

نئی دلی۔ 5؍ نومبر۔ ایم این این ۔وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج میں خواتین سپاہیوں، جہاز رانوں اور فضائی جنگجوؤں کے لیے زچگی، بچوں کی دیکھ بھال اور بچوں کو گود لینے سے متعلق رخصتی کے قوانین  میں توسیع کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ قوانین کے جاری ہونے کے ساتھ ہی فوج میں تمام خواتین کے لیے ، خواہ کوئی افسر ہو کسی دیگر عہدے پر فائز ہو، یہ قوانین یکساں طور پر نافذہوں گے۔یہ فیصلہ وزیر دفاع کے مسلح افواج میں تمام خواتین کی شمولیت کی تصوریت  سے ہم آہنگ ہے، خواہ ان کی رینک کچھ بھی ہو۔ رخصتی کے قوانین میں توسیع خواتین کے مخصوص خاندانی اور مسلح افواج سے متعلق سماجی مسائل سے نمٹنے میں دور رس اثرات کی حامل ثابت ہوگی۔ اس قدم سے فوج میں خواتین کے کام کے حالات بہتر ہوں گے اور انہیں پیشہ وارانہ اور خاندانی زندگی کے شعبوں میں بہتر انداز میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ناری شکتی کے استعمال کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت کے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، تینوں خدمات نے فوجیوں، جہاز رانوں اور فضائی جنگجوؤں کے طور پر خواتین کی شمولیت کے ساتھ ایک مثالی تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ خواتین اگنی ویروں کی بھرتی سے مسلح افواج کو خواتین سپاہیوں، ملاحوں اور فضائی جنگجوؤں کی بہادری، لگن اور حب الوطنی کے ساتھ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے بااختیار بنایا جائے گا۔دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ سیاچن میں آپریشنل طور پر تعینات ہونے سے لے کر جنگی جہازوں پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ آسمانوں پر غلبہ حاصل کرنے تک، بھارتی خواتین اب مسلح افواج میں تقریباً ہر میدان میں رکاوٹیں توڑ رہی ہیں۔ 2019 میں بھارتی فوج میں خواتین کی فوجی پولیس کے کور میں بطور سپاہی بھرتی کرکے ایک اہم سنگ میل بھی حاصل کیا گیا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں اپنے مرد ہم منصبوں کے برابر ہونا چاہئے۔

Related posts

نوجوان ہندوستان کے ٹیک انقلاب کی قیادت کیلئےآگےآئیں۔ راجناتھ سنگھ

Awam Express News

راکیش پال  انڈین کوسٹ گارڈ کے 25 ویں ڈائریکٹر جنرل مقرر

Awam Express News

پی ایم مودی اور فرانسیسی صدر میکرون نے جئے پور میں روڈ شو کیا

Awam Express News