Press Release

پروفیسر محمد ادریس کے اعزاز میں طبّی کانگریس کی الوداعیہ تقریب

نئی دہلی۔ 19 دسمبر 2023
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی) کی جانب سے دریاگنج، نئی دہلی میں اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد ادریس کے سبکدوش ہونے پر ایک پُروقار الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ایس ایم عارف زیدی (سابق ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد ادریس صاحب میرے مخلص دوست ہیں۔ انہوں نے بطور علم الادویہ، ایڈمنسٹریٹر اور شاندار اکیڈمیشین کے طور پر دوران سروس بہت ہی فعال کردار نبھایا۔ ان جیسے اور بھی لوگ دنیا میں آئیں اور اپنی چھاپ طالب علموں اور عوام کے درمیان قائم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کے تئیں اور بے لوث خدمت کے لیے طبی کانگریس آج سرفہرست ہے۔ اس کی جانب سے لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرنا بڑی بات ہے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خاص طور سے پروفیسر محمد ادریس صاحب اور پروفیسر عارف زیدی صاحب کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کا تعاون طبّی برادری کے لیے مخلصانہ ہے اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تقریب کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، محمد اقبال، ندیم عارف اور محمد عمران قنوجی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی) کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

Related posts

ایم ای پی تعلیم اور صنعت کے درمیان خوش گوار تعلقات کو فروغ دینے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے وژن پر عہد بند:عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ

Awam Express News

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

Awam Express News

عالمی 29 ویں روحانی کانفرنس کا 13 ستمبر کو دہلی میں انعقاد

Awam Express News