ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (صدر) اور ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب (جنرل سکریٹری) منتخب
جے پور۔ 19 فروری 2024 (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی میٹنگ زیرصدارت پروفیسر غلام قطب چشتی (سابق ڈین یونانی، ڈاکٹر ایس آر کے راجستھان آیوروید یونیورسٹی جودھپور) جے پور میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تنظیم کی تشکیل نو کا اعلان ہوا اور اس موقع پر اتفاق رائے سے ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (صدر)، سابق میڈیکل آفیسر یونانی، حکومت راجستھان ڈاکٹر عبداللہ ظفر (سینئر نائب صدر)، ڈاکٹر اعظم انصاری (نائب صدر)، ڈاکٹر رضا علی خاں (نائب صدر)، ڈاکٹر عبدالوصی چودھری (نائب صدر)، ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب (جنرل سکریٹری)، ڈاکٹر شاہد علی خاں (سکریٹری)، ڈاکٹر سیّد منصور علی (سکریٹری)، حکیم حافظ عمران خاں (جوائنٹ سکریٹری)، ڈاکٹر شمیم صدیقی (جوائنٹ سکریٹری)، ڈاکٹر محمد صفوان (خزانچی)، ڈاکٹر ذاکر حسین (معاون خزانچی) منتخب ہوئے۔ جبکہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس راجستھان اسٹیٹ اکیڈمک ونگ کے صدر کے طور پر پروفیسر محمد ارشاد خاں اور جنرل سکریٹری کے لیے پروفیسر مجیب الرحمن منتخب ہوئے۔ میٹنگ کے آخر میںاتفاق رائے سے راجستھان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سکریٹری ڈاکٹر پرویز احمد وارثی کو چیف پیٹرن بنایا گیا۔ میٹنگ کے اہم شرکاء میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں، قومی سکریٹری ڈاکٹر سیّد نوازالحق اجمیری، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، حکیم آفتاب عالم، اسرار احمد اُجینی، ڈاکٹر صابر حسین، راشد علی خاں وغیرہ شامل ہیں۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے یونیورسٹی کالج آف یونانی میڈیسن ٹونک میں سالِ رواں سے ایم ڈی یونانی کی منظوری حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر ایس آر کے راجستھان آیوروید یونیورسٹی جودھپورکے وائس چانسلر پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی اور پرنسپل ڈاکٹر محمد ارشاد خاں کو مبارکباد پیش کی نیز مذکورہ انتخاب پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور تمام منتخب ہوئے عہدہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ جنرل باڈی میٹنگ 28 اپریل 2024 کو راجستھان یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں منعقد کی جائے گی۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر رضا علی خاں نے ادا کیا۔
جاری کردہ
(ڈاکٹر سیّد عبدالمجیب)
جنرل سکریٹری
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس
راجستھان اسٹیٹ