Saudi Arabia

دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مملکت سعودی عرب مہمان خصوصی

ریاض: مملکت سعودی عرب 10 سے 18 فروری تک منعقد ہونے والے نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مہمان خصوصی ہوگاجس کا اعلان منگل کو کیا گیا۔ مملکت سعودی عرب ہندوستانی عوام کو سعودی عرب کی ثقافت کی ایک جھلک پیش کرے گی، جس کی قیادت ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن، اور مختلف ثقافتی ادارے کریں گے، بشمول ہیریٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلنری آرٹس کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز۔ فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز اور بہت سے ادارے کریں گے۔

نئی دہلی بک فیئر میں مملکت کی ثقافت، فن اور ادب کا احاطہ کرنے والے سیمینار منعقد ہونگے، بشمول کھانے اور روایتی پرفارمنگ آرٹس نئی دہلی بک فیئر میں دیکھے جا سکیں گے۔

مملکت سعودی عرب میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے عرب نیوز کو بتایا: ”یہ بہت ہی دلچسپ خبر ہے، مملکت کو دہلی کے عالمی کتاب میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جانا دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔” انہوں نے مزید کہا: ”یہ فیصلہ ہماری دونوں حکومتوں کی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کے مطابق ہے، اور خاص طور پر ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور عوام سے عوام کے روابط کو بڑھانا ہے۔” واضح ہو کہ نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کا آغاز 1972 میں ہوا تھا اور پچھلے سال 50 سال منائے گئے تھے۔ وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 1,000 سے زیادہ اشاعتی اداروں کی شرکت متوقع ہے۔ مملکت کی وزارت ثقافت ویژن 2030 منصوبے کی چھتری کے تحت اس اقدام کی قیادت کر رہی ہے۔

Related posts

وزیر صحت نے 30 دنوں کے اندر منیٰ میں ایمرجنسی ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کرنے پر رائل کمیشن اور کڈانہ کمپنی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Awam Express News

سعودی عرب میں سکولوں اور جامعات کے طلباء کے لیے سیاحتی تعلیم کے پروگرام کا آغاز

Awam Express News

کنگ فہد بارڈر پل پر مسافروں کی ریکارڈ آمد و رفت

Awam Express News