International

پولیو کے کیسز لگاتار بڑھ رہے، حکومت ہند نے سفر سے قبل ٹیکہ کاری کو لازم قرار دیا

کچھ ممالک میں پولیس کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں جس پر حکومت ہند گہری نظر رکھ رہی ہے۔ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پولیو ماثرہ 11 ممالک کے سفر سے قبل ٹیکہ کاری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ بغیر ٹیکہ کاری کے پولیو متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی ہندوستان میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت نے پرانے اصولوں میں ترمیم کرتے ہوئے مسافروں کے لیے اورل پولیو ویکسین (او پی وی) کے علاوہ اِنیکٹیویٹیڈ پولیو ویکسین (آئی پی وی) کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ خوراک سفر سے کم از کم 4 ہفتہ قبل لینا لازمی ہے۔ دونوں میں سے کسی بھی ایک ٹیکہ کی خوراک کا سرٹیفکیٹ سفر کے لیے قابل قبول ہوگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی حکومت نے افغانستان، کیمرون، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ اور شام کو اینڈیمک ممالک (جہاں مقامی سطح پر پولیو پھیلا ہے) کے زمرہ میں رکھا ہے۔ دوسری طرف ملاوی، موزامبق، میڈاغاسکر، کانگو اور ڈی آر کانگو کو پولیو وائرس پھیلاؤ کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ یکم مئی سے ان ممالک سے مسافروں کی آمد و رفت پر نگرانی شروع کر دی ہے۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شکھا وردھن نے جاری ایک خط میں کہا ہے کہ ہندوستانیوں یا پھر بیرون ممالک کے شہریوں کے لیے عمر اور ٹیکہ کاری کی حالت سے متعلق پروا کیے بغیر روانگی سے پہلے ایک خوراک لینا لازمی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ وقت میں انفیکشن متاثرہ ممالک کی فہرست میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

Related posts

عالمی منشیات کے بحران کے خلاف مربوط کارروائی کی ضرورت:امت شاہ

Awam Express News

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin

اسرائیل کو اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی برآمدات سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں بھارت نے کہا ہے کہ یہ برآمدات ملک کے مضبوط قانونی و ضابطہ جاتی نظام نیز بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق کی گئیں۔

Awam Express News