Delhi-NCR

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔ شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقے میں ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جی ٹی بی اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیج دیا ہے۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 5 سے 7 تھی جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ متوفی کی شناخت سنی کے نام سے ہوئی ہے۔ سنی کھجوری خاص علاقے کا رہنے والا تھا۔ وہ بس اسٹینڈ میں بس سواری کا کام کرتا تھا۔ سنی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے سنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھی۔ اس دوران سنی جب کھجوری خاص کے نالہ روڈ کے قریب پہنچا تو 5 سے 7 افراد نے اسے گھیر لیا اور سنی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ سنی کا بھائی اسے نازک حالت میں جگ پرویش اسپتال لے گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اپنے والدین کے علاوہ سنی کے خاندان میں ایک بھائی اور ایک بہن بھی ہے۔ سنی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ سنی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا اور وہ نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے سنی پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔ تاہم پولیس نے پورے معاملے میں دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ قتل کی وجہ تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

Related posts

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس منعقد

Awam Express News

سلمان خورشید انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نئے صدر منتخب

Awam Express News

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Awam Express News