China

چینی صدر شی جن پھنگ کی اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا سے ملاقات

8 نومبر کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا  سے  بیجنگ میں  ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ سات سال بعد  اطالوی صدر کے چین کے دوسرے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ  کا سال ہے۔یقین ہے کہ اس دورے سے چین اور اٹلی کے تعلقات کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی اور ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ  اس وقت  جب دنیا ایک صدی میں  نہ نظر  آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چین اور اٹلی کو دو قدیم تہذیبوں کی حیثیت سے کھلے پن اورشمولیت کی اپنی روایت کو آگے بڑھانا چاہئے،عالمی برادری میں بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے اور تعاون کے ذریعے تنازعات کو دور کرنے کی ترغیب دینی چاہیئے تاکہ  ایک ہم آہنگ دنیا کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔اسی دن شام میں  صدر شی جن پھنگ اور اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے بیجنگ میں چین اٹلی ثقافتی تعاون میکانزم کی کانفرنس اور چین  اور اٹلی کی  جامعات  کے صدور کے مکالمے میں شرکت کرنے والے دونوں فریقوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

Related posts

شی جن پھنگ کے ” چائنا مئی فور یوتھ میڈل ” اور "نیو ایرا یوتھ پائنیئر ” ایوارڈ کے انعام یافتگان کو جوابی خط پر پرجوش رد عمل

Awam Express News

چینی صدر شی جن پھنگ کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب

Awam Express News

شی جن پھنگ کا صوبہ ہائی نان کی جدید ترقی پر زور

Awam Express News