25.9 C
Delhi
جولائی 9, 2026
China

ہمیں حقیقی معیشت کو وسعت دیتے ہوئے مضبوط اور بہتر بنانا چاہئے، شی جن پھنگ

 16 مئی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 10ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے "حقیقی معیشت کو وسعت دیتے ہوئے مضبوط اور بہتر بنانا "۔ یہ مضمون دسمبر 2016  سے دسمبر 2025 کے درمیان جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ حقیقی معیشت کسی ملک کی معیشت کی بنیاد، دولت کا بنیادی ذریعہ اور قومی طاقت کا اہم ستون ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر  کہ معیشت کس مرحلے تک ترقی کر جائے، حقیقی معیشت ہمیشہ چین کی اقتصادی ترقی کی بنیاد رہے گی، اور ہمیں اسے وسعت دیتے ہوئے مضبوط اور بہتربنانا ہوگا۔ مینوفیکچرنگ حقیقی معیشت کی بنیاد ہے، اور مینوفیکچرنگ کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید نمایاں مقام دیا جانا چاہیے، تاکہ غیر متزلزل طور پر چین کو ایک مینوفیکچرنگ پاور  بنایا جا سکے۔ ہمیں ایک جدید صنعتی نظام قائم کرتے ہوئے حقیقی معیشت کی بنیاد کو مستحکم اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک کے15ویں پانچ سالہ منصوبے  کی مدت کے دوران، ہمیں مقامی حالات کے مطابق نئی پیداواری قوتوں کی نشوونما کو زیادہ نمایاں اسٹریٹجک پوزیشن میں رکھنا چاہیے اور اس امرکو بنیادی فرض کے طورپر لینا چاہیئے کہ مالیاتی شعبہ حقیقی معیشت کی خدمت کرے۔ حقیقی معیشت کی خدمت مالیاتی شعبے کا بنیادی فریضہ ہے اور مالیاتی نظام کو حقیقی معیشت سے ہٹ کر محض مالیاتی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا کے درمیان بات چیت

Awam Express News

عرب- اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

Awam Express News

"نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراء

Awam Express News