Iran

ایرانی خاتون صحافی "سحر امامی” کی فوری نشریات میں واپسی حملہ کرنے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ

اجمل جامی نے سرکاری ٹی وی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور اب ایران میں ہسپتالوں اور ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ نیتن یاہو کی رجیم میں انسانیت کی گنجائش ہی موجود نہیں عام شہریوں کو نشانہ بنانا بد ترین جنگی جرم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں پاکستانی معروف صحافی اجمل جامی نے سرکاری ٹی وی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور اب ایران میں ہسپتالوں اور ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ نیتن یاہو کی رجیم میں انسانیت کی گنجائش ہی موجود نہیں عام شہریوں کو نشانہ بنانا بد ترین جنگی جرم ہے۔

 اجمل جامی نے مزید کہا کہ بطور صحافی میں سمجھتا ہوں  خاتون اینکر کا واپس نشست پہ آنا بہادری اور جرات کا اظہار ہے۔سحر امامی کی واپسی حملہ کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔،حملہ کرنے والے اپنے عزائم میں رسوا ہوئے۔خاتون اینکر کی واپسی،ہمت اور عزم صرف ایک خاتون صحافی کے جذبات ہی نہیں بلکہ یہ ایرانی قوم کی بہادری کا استعارہ ہے۔ دشمن قوتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ قوم کس قدر مضبوط اور بہادرہے۔

Related posts

ایرانی صدر نے فون پروزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

admin

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

admin