27.1 C
Delhi
جولائی 17, 2025
Delhi-NCR

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد

میٹنگ میں ترجمان طب یونانی ’نوائے طب و صحت‘ کے 34 ویں سال کے خصوصی شمارہ کا اجرا
مرکزی وزارت آیوش 2014 کا قیام حکومت ہند کا بڑا قدم اور قابل ستائش: پروفیسر مشتاق احمد
نئی دہلی۔ 23 جون 2025
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ زیرصدارت پروفیسر مشتاق احمد تسمیہ آڈیٹوریم، جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ 25 صوبوں کی صوبائی رپورٹ میں مغربی بنگال میں طب یونانی کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ پائی گئی۔ مغربی بنگال کی حکومت نے 2010 میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ اسی طرح مغربی بنگال میں 1998 کے بعد یونانی میڈیکل آفیسرز کی نہ تو تقرری ہوئی اور نہ ہی کوئی نئی یونانی ڈسپنسری کا قیام عمل میں آیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ دہلی حکومت کو مرکزی وزارت آیوش کی روشنی میں طب یونانی کے فروغ کا منصوبہ بنانا لازمی ہے کیونکہ دارالحکومت دہلی بھارت کے تمام صوبوں کے لیے مثالی کردار کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہاں ابھی تک محکمہ آیوش میں ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی کا تقرر عمل میں نہیں آسکا ہے اور نہ ہی محکمہ آیوش دہلی نے طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے قابل ذکر اقدام کیے ہیں۔ جبکہ آیوروید کی ترویج و ترقی کے لیے متعدد کام ہوئے ہنوز منصوبہ بندی کے ساتھ مزید اقدام کیے جارہے ہیں۔
صدارتی خطاب میں پروفیسر مشتاق احمد نے مرکزی وزارت آیوش کا قیام حکومت ہند کا بڑا قدم اور قابل ستائش قرار دیا ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں سے آیوروید کی طرح طب یونانی کو بھی ترقی دینے کے لیے اپنے صوبہ میں قائم محکمہ آیوش میں ڈپٹی ڈائرکٹر لیول کے آفیسر کی تقرری یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ طبّی کانگریس ٹیکنکل وِنگ کی قومی نائب صدر ڈاکٹر ایس جی وی ستیہ نے آیوش کے پرائیویٹ پریکٹشنرز کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بمشکل تمام دو فیصد لوگ ہی سرکاری ملازمت میں ہیں، بقیہ 98 فیصد پرائیویٹ پریکٹشنرز کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی سخت ضرعورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور سے NCISM کی جانب سے جاری کردہ حکم ناموں پر صوبائی حکومتوں کا رویہ تسلی بخش نہیں رہتا اور ہمیشہ کنفیوزن بنا رہتا ہے۔ آیوش ڈاکٹروں کی رجسٹریشن فیس ہر صوبہ میں الگ الگ ہے اور اس کی مدت بھی کئی صوبوں میں صرف ایک سال ہے جبکہ عملاً 5 سال ہونی چاہیے۔
اس موقع پر دہلی کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر سیّد فاروق نے یونانی ڈاکٹروں کو خطاب کرتے ہوئے معیاری ادویہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا اور طبی اخلاقی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ میٹنگ میں پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، نئی دہلی)، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) کے علاوہ ڈاکٹر لائق علی خاں، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ڈاکٹر سلیمان خان، ڈاکٹر قمرالدین ذاکر، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر عبدالسلام خاں، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر طیب انجم، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر اعزاز علی قادری، حکیم رشادالاسلام، ڈاکٹر انور جمال، ڈاکٹر مفتی جاوید انور نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور صوبائی رپورٹ کی تلخیص پیش کی۔ میٹنگ کے اہم شرکاء میں ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد عارف سیفی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر آصف ملک، حکیم آفتاب عالم، ڈاکٹر راج کمار، ڈاکٹر ناصر علی چودھری، ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر الطاف احمد، حکیم نعیم رضا، حکیم یاسر، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر عزیر بقائی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، حکیم مظاہر ناصر، ڈاکٹر ثبات احمد تیاگی، ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر محمد یونس عثمانی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، محمد اویس، ڈاکٹر محمد آفتاب ضیاء لودھی، مسز نیلوفر شائستہ، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر کاشف صدیقی، ڈاکٹر احمد رانا، ڈاکٹر راشد حسین، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ڈاکٹر فرمان علی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر نوائے طب و صحت (الٰہ آباد) کے 34 ویں سال کے خصوصی شمارہ اور لودھی رسالہ 10 (ناگپور) کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ میٹنگ کے آخر میں پروفیسر محمد اسلم (نئی دہلی)، ڈاکٹر شفیق احمد انصاری (ممبئی)، حکیم مولانا عبدالرزاق قاسمی قریشی (احمد آباد)، حکیم شباب الدین (صدر دواخانہ، دہلی) کے گزشتہ مہینوں انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

Related posts

بلڈوزر کارروائی پر اڈیشہ ہائی کورٹ کے سخت فیصلے اور اقوام متحدہ کی تشویش پر جمعیۃ علماء ہند کابیان*

Awam Express News

بھارت۔نیپال کے بیچ تین روزہ 7 ویں سالانہ کوآرڈینیشن میٹنگ اختتام پذیر

Awam Express News

جے ایم آئی یونیورسٹی پولیٹکنک کے طلبہ کو قومی کیوب ٹسٹ مقابلے میں پہلا مقام، انعام کی رقم کے طور پر ایک لاکھ روپے جیتے

Awam Express News