Saudi Arabia

سعودی عرب کی ایران کے حملے کی شدید مخالفت، قطر کی حمایت میں سامنے آیا

ریاض/دوحہ، 23 جون (ہ س)۔ سعودی عرب نے قطر میں العدید فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور پرامن ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مملکت ایران کے اس جوابی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی سمجھتی ہے۔ یہ حملہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔“
سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ”بھائی چارے کے جذبے کے تحت قطر کے ہر قدم پر اس کی مکمل حمایت کرے گا۔“سعودی عرب کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے ذریعہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب ایران نے بھی قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغے جنہیں قطر کے فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ اگرچہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس سے خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں ہرسال 11 مارچ کو یومِ پرچم منایا جائے گا: شاہی حکم

Awam Express News

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

Awam Express News

سعودی عرب کے”یوم تاسیس” اور ” یوم وطنی”میں کیافرق ہے؟

Awam Express News