International

بھارت اور جاپان نے وزارتی بات چیت کے ذریعے توانائی کے تعاون کو مضبوط کیا

نئی دہلی۔ 25؍ اگست۔ ایم این این۔بھارت اور جاپان جاپان۔انڈیا کلین انرجی پارٹنرشپ کے تحت توانائی کے شعبے میں اپنی شراکت داری کو گہرا کر رہے ہیں، جس میں توانائی کی حفاظت، صاف توانائی کی منتقلی، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر توجہ دی گئی ہے۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-جاپان انرجی ڈائیلاگ اور سیکٹرل جوائنٹ ورکنگ گروپس  کے ذریعے اس تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی ہے۔آج (25 اگست 2025) کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزارتی سطح کا ہندوستان-جاپان توانائی مکالمہ منعقد ہوا، جس کی شریک صدارت جناب منوہر لال، عزت مآب وزیر برائے پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور، حکومت ہند، اور مسٹر موتو یوجی، وزیر  اقتصادیات، تجارت اور صنعت، جاپان حکومت نے کی۔ایم او پی، ایم این آر ای، ایم او پی این جی، اور کوئلہ کی وزارت نے اپنے متعلقہ  جوائنٹ   ورکنگ  گروپ  کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی پیشکشیں کیں اور مستقبل میں تعاون کے راستوں کا خاکہ پیش کیا۔ہندوستان اور جاپان کے وزراء:توانائی کی حفاظت اور جامع ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔توانائی کی کارکردگی صاف ہائیڈروجن، امونیا، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔توانائی کے شعبے میں کاربن کیپچر، یوٹیلائزیشن اور سٹوریج گرین کیمیکلز، بائیو فیول اور جدید ٹیکنالوجیز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزراء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان-جاپان شراکت داری ہند-بحرالکاہل کے خطے میں محفوظ، لچکدار اور پائیدار توانائی کے نظام کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related posts

120 سے زائد ممالک کی اقوام متحدہ میں "دو ریاستی حل”پر اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

Awam Express News

اے ایم یو، جامعہ لاء کی داخلہ جاتی کلاسیں پاٹھ شالہ کلاسز نے شروع کیں۔ اس سال بھی 100% نتیجہ کا ہدف: امر وارشنے

admin

بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا۔ روسی وزیر خارجہ

Awam Express News