New Delhi Saudi Arabia

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات

ریاض۔ 4 ؍ فروری۔ ایم این این۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر  جناباجیت ڈو بھال نے  یہاںسعودی وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانہ کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے مطابق  بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈو بھال منگل کو ایک سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، جو ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے اسٹریٹجک اور سیکورٹی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، ڈو بھال کا ہوائی اڈے پر سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل عجاز خان اور سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے استقبال کیا۔یہ دورہ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے معاملات پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے درمیان ہوا ہے۔ 28 جنوری کو سعودی عرب نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ساتھ دہلی کے لال قلعہ کے قریب دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی۔اسی دن، اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی سیاسی، قونصلر اور سیکورٹی تعاون کمیٹی کے تحت منعقدہ ہند-سعودی عرب سیکورٹی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ ریاض میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکرٹری (انسداد دہشت گردی( ونود بہادے اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں قانونی امور اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل احمد العیسیٰ نے کی۔دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں اپنی سخت مذمت کا اعادہ کیا، بشمول سرحد پار دہشت گردی، اور خاص طور پر 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں شہریوں پر حملے اور 10 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

Related posts

محفوظ الرحمن یادگار لیکچر غالب اکیڈمی میں 29 نومبر (بروز ہفتہ) کو

Awam Express News

کنگ فہد بارڈر پل پر مسافروں کی ریکارڈ آمد و رفت

Awam Express News

شان رسالتﷺ کی مدحت میں نعروں اور پوسٹر س پر کارروائی سخت نا انصافی

Awam Express News