Delhi-NCR

مودی حکومت کی سب سے بڑی شراکت شمال مشرق کو بقیہ ہندوستان کے ساتھ مکمل مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی۔ 23؍ فروری۔ ایم این این۔ترقی اور امن کا باہمی تعلق ہے، جب امن قائم ہوتا ہے، ترقی تیز ہوتی ہے، اور جب ترقی لوگوں تک پہنچتی ہے، تو یہ امن کو تقویت دیتا ہے۔ یہ باتیںمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  گواہاٹی  میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہیں۔ ورکشاپ کا اہتمام محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود نے آسام حکومت کے تعاون سے کیا تھا، جس میں سینئر عوامی نمائندوں، ریاستی انتظامیہ کے عہدیداروں، ایس بی آئی سمیت بینکنگ اداروں اور ریٹائرمنٹ کے قریب آنے والے ملازمین کی شرکت تھی۔ یہ پروگرام اس سال ریاست میں اس طرح کا دوسرا پروگرام تھا، جو آسام حکومت کی طرف سے بڑھائی گئی مضبوط انتظامی مدد اور موثر تال میل کی عکاسی کرتا ہے۔پچھلی دہائی کے دوران شمال مشرقی خطہ میں دیکھی گئی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جنہوں نے 2014 سے پہلے اس خطے کو دیکھا ہے، وہ تبدیلی کے پیمانے کی بہترین تعریف کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوہاٹی اور شیلانگ کے درمیان بہتر سڑک کنیکٹیویٹی، ان ریاستوں تک ریل خدمات کی توسیع جنہوں نے پہلے کبھی ریل رابطہ نہیں دیکھا تھا، پورے خطے میں نئے ہوائی اڈے، بھوپین ہزاریکا پل سمیت بڑے پل، اور سیکورٹی کے بہتر حالات مل کر ترقی اور انضمام کے ایک نئے دور کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق کو مرکزی دھارے میں لانا وزیر اعظم نریندر مودی کی سب سے اہم شراکت میں سے ایک رہا ہے، جنہوں نے ترقیاتی اقدامات کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لیے اکثر خطے کا دورہ کیا ہے۔وزیر نے کہا کہ متوقع عمر میں اضافہ اور صحت کے معیار میں بہتری کے باعث ملک میں پنشنرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے وضاحت کی کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی اقدام کا تصور ریٹائر ہونے والے ملازمین کے تجربے، مہارت اور توانائی کو قوم کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے افراد اکثر اپنی صحت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے عروج پر ہوتے ہیں اور معاشرے کو ان کی صلاحیتوں سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

دہلی ایم سی ڈی کے میئر کا انتخاب 6 فروری کو ہوگا ، ایل جی نے دی نئی تاریخ

Awam Express News

قف ایکٹ میں ترمیم آئین پر حملہ ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

Awam Express News

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا بھارت میں پر جوش خیر مقدم

Awam Express News