Delhi-NCR

بھارت’دنیا کی فارمیسی‘ سے ’عالمی اختراعی مرکز‘ میں تبدیل ہو رہا ہے: مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا

کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ طویل عرصے سےدنیا کی فارمیسی کے طور پر مشہوربھارت  اب عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںدنیا کے اختراع کار میں تبدیل ہو رہا ہے۔ آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ ممبئی میں منعقدہ 11ویں عالمی فارماسیوٹیکل کوالٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی صحت کی دیکھ بھال کی حفاظت، مینوفیکچرنگ کی لچک اور سائنسی مہارت پر مضبوط توجہ کے ذریعے کارفرما ہے۔

عالمی ادویہ سازی کے شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت اور معیار، اختراع اور صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ کے لیے اس کی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر نے نوٹ کیا کہ بھارت کو عالمی سپلائی چین کو نہ صرف پیمانے پر بلکہ معیار، بھروسے اور اختراع کے ذریعے بھی قائم کیاجانا چاہیے۔

اہم حکومتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نڈا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا پالیسی فریم ورک اس تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10,000 کروڑ کی لاگت کے ساتھ بایوفرما شکتی پہل، بھارت کو ایک عالمی بایو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر پوزیشن میں لائے گی، گھریلو پیداوار کو مضبوط کرے گی، تحقیق کی صلاحیت کو بڑھا دے گی۔ مزید

فارما میڈ ٹیک میں تحقیق اور اختراع کا فروغ اسکیم نئی ادویات، پیچیدہ جنرکس، ویکسینز، اور جدید طبی ٹیکنالوجیز میں جدت پیدا کر رہی ہے۔

جناب نڈا نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال، پیشین گوئی کرنے والی تشخیص، دواسازی کا سراغ لگانے، فارماکو ویجیلنس، اور مجموعی معیار کے نظام کو مضبوط بنانے ے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیار کو محض تعمیل کی ضرورت کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے بنیادی تنظیمی قدر کے طور پر سرایت کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک پائیدار’کوالٹی فرسٹ‘ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے انسانی وسائل، نظام اور بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر نے عالمی فارماسیوٹیکل لیڈر کے طور پر ابھرنے کے بھارت کے وژن کا اعادہ کیا جو بھروسے کے ساتھ پیمانہ، تعاون کے ساتھ اختراع اور ذمہ داری کے ساتھ ترقی کو جوڑتا ہے، اس طرح عالمی صحت کی دیکھ بھال کے نتائج میں نمایاں تعاون کرتا ہے۔

***

Related posts

راج ناتھ ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ کریں گے دو طرفہ مذاکرات

Awam Express News

انڈین کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ کا زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے پروگرام کا آغاز

Awam Express News

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی حج پرواز کی روانگی

Awam Express News