International Saudi Arabia

سعودی ولی عہد کاامارات، بحرین،کویت،قطراوراردن کےفرمانرواؤں سےفون پررابطہ اوراظہار یکجہتی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز ان سب عرب ریاستوں کے حکمرانوں سے فون پر رابطہ کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جن کے ہاں ایران نے امریکی حملے کے بعد میزائل فائر کر کے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ان ملکوں میں قطر ، امارات،بحرین، کویت اور اردن کے حکمران شامل تھے۔یاد رہے ان سب ملکوں کے ہاں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں اور ایرانی قیادت نے کئی دن پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں ایران ان سب ملکوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔اتوار کے روز صبح کے وقت امریکہ اور اسرائیل نے جیسے ہی ایران پر حملہ شروع کیا تو ایران نے اسرائیل کے ساتھ ساتھ اپنے اڑوس پڑوس کے ان سب ملکوں پر بھی میزائل داغے جن کے ہاں امریکی اہداف موجود ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان سب ملکوں میں فون کر کے مملکت کی طرف سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام برادر اقوام کو یقین دلایا کہ سعودی عرب ان کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا مملکت تمام ملکوں کی اگر کوئی بھی ضرورت ہوئی یا جس بھی قسم کی مدد چاہیے ہوگی وہ پیش کر دی جائے گی۔ انہوں نے ان ریاستوں میں ایرانی میزائل حملوں کو ظلم پر مبنی اقدامات قرار دیا۔ کیونکہ ایرانی حملوں سے تمام متعلقہ عرب ریاستوں اور پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ولی عہد نے امیر کویت سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ملکت کویت کے ساتھ کھڑی ہے۔ کویت کی خود مختاری اور آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام کرے گی۔ ولی عہد کی فون پر امیر کویت سے بات چیت کو یت کو نیوز ایجنسی کونا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی میزائل حملوں کی بھر پور مذمت کی اور اسے جارحیت قرار دیا۔ادھر قطر سے امیری دیوان نے رپورٹ کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کو بھی فون کرکے ان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی اور اسے ایران کی طرف سے کھلی جارحیت قرار دیا۔ سعودی عرب کی طرف سے یہ بیان وزارت خارجہ نے جاری کیا۔ بیان میں اردن اور کویت کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کی۔

Related posts

اسرائیل پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال

Awam Express News

وزیر اعظم کا دورۂ اسرائیل

Awam Express News

Special Issue on the Occasion of the Saudi Founding Day

Awam Express News