Saudi Arabia

’سعودی ٹوور 2023 ‘‘ سائیکلنگ ریس کا العلا میں آغاز، 112 سوار شریک

"سعودی ٹور 2023” سائیکلنگ ریس العلا گورنریٹ میں پیر کے روز شروع ہوگئی۔ ریس کا اہتمام وزارت کھیل نے سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے کیا ہے۔ اس ریس کو انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین ( یو سی آئی )نے منظور کیا ہے۔ ریس میں 16 ملکوں سے 112 سائیکل سوار شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پانچ روزہ ریس 3 فروری تک جاری رہے گی۔ سائیکل سوار ریس میں 830 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور عرب سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر عبداللہ بن علی الوثلان نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے سعودی ٹوور 2023 کی میزبانی ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کا ہی ایک حصہ ہے۔ اس ویژن کے تحت سعودی عرب کو کھیلوں کے سیاحوں کے لیے دنیا کا اہم ترین مقام بنانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

العلا میں سائیکل ٹوور کا منظر

سعودی پیشہ ورانہ صلاحیت

عبد اللہ بن علی نے کہا کہ کھیلوں کے اس ایونٹ کی تیسری میزبانی کھیلوں کے بڑے ایونٹس کو پیشہ ورانہ طور پر منظم کرنے کی سعودی صلاحیت کی نشاندہی کرتی ہے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب سائیکلنگ کی دنیا میں ایک مخصوص ورژن پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔سائیکل ریس میں دنیا کے ممتاز ترین سائیکل سوار شریک ہو رہے ہیں۔ اس مرتبہ سائیکلنگ کی اس ریس میں سعودی عرب کی سینئر ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے۔ العلا میں مسلسل دوسری مرتبہ اس ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ العلا کی دلکشی اور اہم جغرافیائی محل وقوع کے باعث اسے دوسری مرتبہ ریس کی میزبانی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔شاہی کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے سی ای او العمر المدنی نے تصدیق کی کہ سعودی ٹور کی ترقی اور العلا اور مملکت کی عالمی سیاحتی مقام کے طور پر عروج ایک ساتھ ہوا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب میں سرمایہ کاری، ترقی اور اقتصادی تنوع کی منزل بھی متوازی طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا العلا میں بہترین سائیکل سواروں کی شرکت سب سے اہم ہے ۔ مملکت میں العلا جیسے تاریخی اور آثار قدیمہ کے علاقے کی موجودگی باعث فخر ہے۔

Related posts

ام القری یونیورسٹی کی جاری مطالعات اور حجاج کرام کے خانہ خدا کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششیں

Awam Express News

Special Issue on the Occasion of the 95th Saudi National Day 2025

Awam Express News

المسجد الحرام میں بین الاقوامی حفظِ قرآن کا مقابلہ 25 اگست سے شروع

Awam Express News