Saudi Arabia

سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ العلا کا سب سے بڑا کنسرٹ کریں گے

معروف سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ 10 فروری کو سیاحتی مرکز العلا میں اپنے فن کا جادو جگائيں گے۔ عبدالمجید عبداللہ نائٹ کے نام سے العلا کے آؤٹ ڈور کنسرٹ وینیو میں قدیم شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل ایونٹ سجایا جائے گا۔اس نائٹ کا اہتمام عرب نیشنل بینک نے کیا ہے۔ جس میں 2500 حاضرین شرکت کریں گے۔میوزیکل لیجنڈ عبدالمجید عبداللہ کا کہنا ہے کہ "اپنے ملک اور اپنے پیارے مداحوں کے درمیان گانا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں العلا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ایک تاریخی شہر جہاں فن ثقافت، قدیم تہذیبوں اور فطرت کی خوبصورتی سے ملتا ہے۔ میں ایک ناقابل فراموش رات میں اپنے مداحوں سے ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘ ۔ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں، اور یہ کنسرٹ ایم سی بی ٹیلیویژن چینل اور العلا مومنٹس یوٹیوب چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔العلا ماضی میں بعض مشہور بین الاقوامی اور علاقائی فنکاروں کے کنسرٹ پیش کر چکا ہے۔کنسرٹ کے ساتھ ان دنوں یہاں عریبئن لیپرڈ ویک بھی منعقد کیا جائے گا جو رائل کمیشن فار العلا کی جانب سے انتہائی خطرے سے دوچار جانوروں کی نسلوں کو بچانے اور شاران نیچر ریزرو میں ان کے قدرتی پناہ گاہ میں واپس بھیجنے کی مہم ہے۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں پہلی سمارٹ مسجد کے میکانزم کا افتتاح

Awam Express News

بھارت نے سعودی عرب سے طویل مدتی ڈی اے پی کھاد کی فراہمی حاصل کی

Awam Express News

مسجد حرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 نسخے تقسیم

Awam Express News