Delhi-NCR

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم ہونے پر کانگریس کا ستیہ گرہ، منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف کانگریس پارٹی نے اتوار (26 مارچ 2023) کو ملک گیر احتجاج کیا۔ اسی ضمن میں کانگریس دہلی کے راج گھاٹ کے علاوہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس میں ایک دن کا ستیہ گرہ کیا۔ راج گھاٹ پر کانگریس کے دھرنے میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت متعدد لیدران اور کارکنان نے شرکت کی۔راج گھاٹ پر کانگریس کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کچلنے کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کھڑگے نے سوال کیا کہ راہل گاندھی نے تو انتخابی جلسہ سے ان بھگوڑوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی جو ملک کا پیسہ لے کر بھاگ گئے، تو پھر اس سے مودی جی کو درد کیوں ہوا!

انہوں نے کہا ’’اگر راہل گاندھی پارلیمنٹ میں رہے تو اڈانی کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ جس شخص پر تین ہزار کروڑ روپے تھے اس پر پہلے 50 ہزار کروڑ پھر 2 لاکھ کروڑ روپے ہوئے اور صرف ڈھائی سال میں 12 لاکھ کروڑ روپے کا مالک بن گیا، ایسا کس طرح ہوا یہی راہل گاندھی نے پوچھا۔ اتنی دولت کہاں سے آئی، کس نے دی۔ اڈانی کے ساتھ آپ بیرون ملک جاتے ہو، جب وزیر اعظم بننے کے لئے آئے، حلف لینے کے لئے دہلی آئے تو اس کے اسپیشنل جہاز میں آتے ہو۔ ایسی باتیں پوچھیں تو ہمیں غدار ملک قرار دیا جاتا ہے۔ کیونکہ مودی جی ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کوئی مودی جی کے خلاف بات نہ کرے۔ کوئی سچ نہ بولے۔ اس لئے راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں ڈریں گے اور عدم تشدد کے ذریعے جنگ لڑیں گے۔‘‘

راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے خلاف راج گھاڑ پر کانگریس کے ستیہ گرہ سے بولتے ہوئے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ بولا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ‘‘کائر ہے اس دیش کا پردھان منتری۔ لگا دو کیس مجھ پر۔ جیل لے جاؤ مجھے بھی۔ لیکن سچائی یہی ہے کہ اس دیش کا پردھان منتری کائر ہے، جو اپنی ستا کے پچھے چھپا ہوا ہے!‘‘

Related posts

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے:مولانا محمدمسلم صدر جمعتہ العلماء ہند

Awam Express News

وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ ناری شکتی بھارت کے مستقبل کا بنیادی مرکز ہے

Awam Express News

ڈیورنڈ لائن پر کشیدگی کے درمیان پاکستان اور طالبان نے احتجاجی خطوط کا تبادلہ کیا

admin