27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Saudi Arabia

شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی آمد، ریاض الجنۃ میں نماز ادا کی

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا، اور ریاض الجنۃ میں نماز ادا کی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم آمد پر جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس اور ان کے نامور ائمہ، مبلغین اور معاونین نے استقبال کیا۔

اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد قبا کا دورہ کیا اور مسجد میں دو رکعت نماز ادا کی۔

ریاض الجنۃ میں ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ عبد الرحمن السدیس نماز ادا کر رہے

عزت ماٰب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مسجد قبا آمد پر ان کا استقبال وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی مدینہ منورہ میں شاخ کے ڈائریکٹر جنرل وجب بن علی العتیبی اور مسجد قبا کے امام ڈاکٹر سلیمان بن سلیم اللہ الرحیلی اور مسجد قبا کے چیف موذن شیخ احمد حسن بخاری نے کیا۔ولی عہد کے مسجد نبویﷺ اور مسجد قبا کے دورے کے دوران المدینہ المنورہ ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور المدینہ المنورہ ریجن کے نائب گورنر عزت مآب شہزادہ سعود بن خالد الفیصل بھی ان کے ساتھ تھے۔ اسی طرح وزیر مملکت اور وزرا کونسل کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، سینئر سکالرز کے کے رکن اور شاہی عدلیہ کے مشیر شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الششری اور ان کے بلند مرتبہ وزرا بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورہ کے دوران ان کے ساتھ رہے۔

Related posts

سفارت کاری میں خواتین کے کردار پر ریاض میں تقریب

Awam Express News

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات

Awam Express News

ہندوستان اور سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط کیا

Awam Express News